لاہور(پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نیب کیلئے اب کبھی نرم آسامی یا آسان شکار نہیں بنوں گی، جتنا انتقام نیب نے لینا تھا وہ ہوچکا ،جب ظلم حد سے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے، مجھے 48دن نیب میں رکھا، وہاں ڈی جی نیب نے جو سلوک کیا، وہ عوام کے سامنے لاؤں گی تاکہ
تمہارا اصل بھیانک چہرہ عوام کے سامنے آسکے۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی وجہ سے اگر پیشی ملتوی کی ہے تو پھر سلیکٹڈ کورونا میں مبتلا ہونے کے باوجود میٹنگ کررہا تھا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کررہا تھا، ڈھٹائی کے ساتھ ایک تصویر بھی نشر کی گئی، ان پر کریک ڈاؤن ہونا چاہیے۔اگر ملک میں قانون ہے تو قانون کی حکمرانی سب پر ہونی چاہیے،صرف اپوزیشن پر نہیں، اگر کورونا میں پکڑنا ہے تو سلیکٹڈ اعظم کو پکڑنا چاہیے۔نیب کیلئے نرم آسامی یا آسان شکار نہیں بنوں گی، جتنا انتقام نیب نے لینا تھا وہ ہوچکا ، نیب کیلئے آسان شکار نہیں بنوں گی۔جب ظلم حد سے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے، پاکستان کی عدلیہ بھی باربار اپنے فیصلوں میں مہر ثبت کرچکی ہیں کہ نیب ایک سیاسی انجینئرنگ کا ادارہ ہے، نیب کو تب استعمال کیا جاتا ہے جب کسی سیاسی مخالف کو چپ کروانا ہوتا ہے۔مجھے خوشی ہے عوام نے جس طرح ساتھ اور میرے لیے آواز بلند کی ، میں عوام ، پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں ، کارکنان کی شکرگزار ہوں۔انہوں نے کہا کہ نیب کو بتانا چاہتی ہوں کہ اب سیاسی انتقامی ہتھکنڈے ناکام ہوگئے ہیں، مجھے 48دن نیب میں رکھا، وہاں ڈی جی نیب نے کیا سلوک کیا، وہ عوام کے سامنے لاؤں گی تاکہ تمہارا اصل بھیانک چہرہ عوام کے سامنے آسکے، اب کیا ضرورت آگئی؟ کہ اسی کیس کو اچانک کھولا ، جبکہ میرے اثاثے بھی وہی ہیں، انوسٹی گیشن میں بھی کوئی پیشرفت نہیں ہوئی،26مارچ کولانگ مارچ تھا لیکن اچانک مجھے طلب کیا، لاہور ہائیکورٹ میں میری ضمانت منسوخ کروانے کی جو پٹیشن دائر کی اس میں آپ نے واضح لکھا کہ مریم نوازضمانت کا غلط استعمال کررہی ہیں، وہ اداروں کیخلاف بیان بازی کررہی ہیں، اگر تمہارے الزامات میں کوئی دم خم یا رتی برابر بھی سچائی ہوتی تو تم مجھ پر الزام لگاتے نہ کہ سیاسی الزام لگاتے، بھئی نیب کو کس نے اداروں کا چوکیدار بنایا؟آپ آئین قانون کی خلاف ورزی کرتے ہو، پھر سوچتے ہو کہ کوئی ردعمل نہیں آئے گا؟ میں نیب اور اس کے پیچھے کردار عمران خان کو بتا دینا چاہتی ہوں کہ تمہارے انتقام کا وقت گزر گیا، نیب کی دھمکی مریم نواز، نوازشریف اور مسلم لیگ ن پر استعمال مت کرنا، ہم جیلوں اور انتقام سے نہیں ڈرتے، ہم نے تکلیفیں اٹھا کر تمہارے انتقام کا سامنا کیا اللہ نے ہمیں عوام میں سرخرو کیا، اب حساب کی باری ہے، نیب ، انتقامی کاروائیوں، آٹا، چینی،ادویات، بجلی چوروں سے حساب لے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں