طاقتور حلقے ہمسایہ ملک کو گارنٹی دیں گے کہ ملک واپسی پر مجھے گرفتار نہیں کیا جائے گا، نواز شریف نے مقتدر حلقوں کو پیغام بھجو ادیا

لاہور (پی این آئی) نواز شریف نے وطن واپسی کیلئے اہم لوگوں کو پیغام بھجوا دیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی کی جانب سے بڑا انکشاف کیا گیا ہے۔سینئر صحافی کا بتانا ہے کہ قائد مسلم لیگ ن نواز شریف پاکستان واپسی کیلئے تیار ہیں

لیکن انہوں نے بڑی شرط بھی عائد کی ہے۔ نواز شریف نے اپنے بھائی شہباز شریف کے ذریعے اہم لوگوں تک پیغام پہنچایا ہے، ان کا کہنا ہے کہ وہ اس شرط پر پاکستان واپس آنے کیلئے تیار ہیں کہ انہیں واپسی پر گرفتار نہ کیا جائے۔ سینئر صحافی کے مطابق نواز شریف کی جانب سے پیغام دیا گیا ہے کہ پاکستان کے طاقتور حلقے ہمسایہ ملک کو گارنٹی دیں گے کہ ملک واپسی پر مجھے گرفتار نہیں کیا جائے گا۔ میں نواز شریف کی بیٹی ہوں ،بلاول کیساتھ میرا اچھا تعلق ہے تعلقات نبھانا جانتی ہوں ، مریم نواز حکومت پر برس پڑیں لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن) کی نائب صد ر مریم نواز نے کہا ہے کہ نیب کو یہ موقع نہیں دیاجائے گا کہ عمران خان کی ڈوبتی کشتی کو بچائے،پیپلز پارٹی سے کوئی اختلافات نہیں، پیپلز پارٹی کی اپنی حکمت عملی ہے اور ہماری اپنی ہے لیکن ہمارے کچھ مشترکہ مقاصد ہیں جس میں ہم پی ڈی ایم میں اکٹھے ہیں، پی ڈی ایم اپنا لائحہ عمل خود طے کرے گی، پی ڈی ایم عوام کی توقعات کے مطابق فیصلے کریگی۔لاہور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نیب کو نیب کے علاوہ سب چلا رہے ہیں، نیب کی بھیانک تاریخ میں پہلی مرتبہ اسے ریڈ زون بنایا گیا، اسی سے پتہ چلتا ہے کہ نہتی عورت کا کتنا خوف ہے، ہم نے انتقام سہہ کر کے انہیں ایکسپوز کیا ہے ، میں نے یہ فیصلہ کیا تھا کہ ان کے انتقام کو روکنا بھی ہے اور اس کا مقابلہ بھی کرنا ہے، پہلے ہی کہہ چکی ہوں جتنا انتقام ہونا تھا ہوچکا ، جتنا برداشت کرنا تھا کرلیا۔ مجھے اس بار ان کے لئے آسان شکار نہیں بننا۔انہوںنے کہاکہ عمران خان کی حکومت مشکل میں آئی ہے

اور اس کی کشتی ڈوب رہی ہے، اگر عمران خان گھر نہ جارہا ہوتا تو مریم نواز کو نیب بلانے کی ضرورت نہ پڑتی، نیب کو موقع نہیں دیا جائے گا کہ عمران خان کی ڈوبتی کشتی کو بچائے، اس کے لئے سیاسی انجینئرنگ کرے۔مریم نواز نے کہا کہ پیپلز پارٹی سے کوئی اختلافات نہیں، پیپلز پارٹی کی اپنی حکمت عملی ہے اور ہماری اپنی ہے لیکن ہمارے کچھ مشترکہ مقاصد ہیں جس میں ہم پی ڈی ایم میں اکٹھے ہیں۔ پی ڈی ایم اپنا لائحہ عمل خود طے کرے گی، پی ڈی ایم عوام کی توقعات کے مطابق فیصلے کریگی، اس میں کسی کا عمل دخل نہیں، سیاست میں اتار چڑھا آتے رہتے ہیں، بلاول سے میرا ایک اچھا تعلق ہے، میں نواز شریف کی بیٹی ہوں، رواداری کی سیاست اور انھیں نبھانا جانتی ہوں۔قبل ازیں  لاہور ہائیکورٹ نے چوہدری شوگر ملز کیس اور

جاتی امرا اراضی کیس میں مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز کی 12اپریل تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے 10لاکھ کے دو مچلکے جمع کروانے کاحکم دیدیا ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس اسجد جاوید گھرال نے درخواست پر سماعت کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ نیب نے 26 مارچ کو چودھری شوگر ملز کیس اور جاتی امرا اراضی کیس کی تحقیقات کیلئے طلب کر رکھا ہے جس میں وہ پیش ہونا چاہتی ہیں لیکن نیب کی جانب سے گرفتاری کا خدشہ ہے لہذا حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔لاہور ہائیکورٹ نے 10 لاکھ روپے کے 2 مچلکوں کے عیوض مریم نواز کی12اپریل تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے نیب کو گرفتار ی سے روک دیا۔عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کرلیا ۔‎

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close