حلقہ 249ضمنی الیکشن: الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا دیدیا

کراچی (پی این آئی)الیکشن کمیشن نے این اے 249 کے لیے تحریک انصاف کے امیدوار مسرور سیال کے کاغذات نامزدگی مسترد کردئیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے 55 میں سے تین امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے ہیں۔تحریک انصاف کے امجد آفریدی، جنید لاکھانی ، اشرف قریشی اور ملک

شہزاد سمیت 13 امیدواروں کے کاغذات منظور ہوئے ۔متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)کے حافظ مرسلین اور سلمان مجاہد سمیت سات امیدواروں کے کاغذات درست قرار پائے۔پاکستان مسلم لیگ (ن )کے مفتاح اسماعیل سمیت تین امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے۔واضح رہے کہ این اے 249 کی سیٹ تحریک انصاف کے فیصل واوڈا کے استعفے کے بعد خالی ہوئی ہے۔ تحریک انصاف این اے 249ضمنی الیکشن میں کس کو میدان میں اتارے گی؟ اختلافات سامنے آنے کے بعد بڑا اقدام اٹھا لیا گیا کراچی (پی این آئی ) پاکستان تحریک انصاف نے این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں ٹکٹ کے معاملے پر اختلافات سامنے آنے کے بعد نظر ثانی بورڈ تشکیل دیدیا ہے۔نظرثانی بورڈ سینیٹر فیصل واوڈا، وفاقی وزیر علی زیدی اور رکن قومی اسمبلی نجیب ہارون پر مشتمل ہوگا جبکہ نظرثانی بورڈ ٹکٹ کے معاملے پر ناراض رہنماؤں کے تحفظات بھی دور کرے گا۔ضمنی انتخاب کے حوالے سے تحریک انصاف کراچی کے سینیئر رہنماؤں کا اجلاس پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان کی صدارت میں ہوا ۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ٹکٹ دینے کے معاملے پر تحریک انصاف میں اختلافات سامنے آئے تھے اور تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان نے این اے 249 سے امجد آفریدی کو ٹکٹ دینے پر ااستعفیٰ دے دیا تھا۔تحریک انصاف نے ٹکٹ امجد آفریدی کو دینے کا اعلان کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close