اس سال گرمیوں کی کتنی چھٹیاں ہوں گی اور امتحانات کب ہوں گے؟ محکمہ تعلیم نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا

کراچی(نیوزڈیسک)محکمہ تعلیم سندھ نے رواں سال صوبے میں امتحانات اور تعطیلات سے متعلق فیصلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے 30 جنوری2021 کو ہونے والی اسٹیرنگ کمیٹی میں کیے گئے فیصلے کے تحت اسکولز اور کالجزکے اکیڈمک سال 2021-2022 میں ہونے

والے امتحانات اور 2021 کی چھٹیوں کا شیڈول تیار کردیا۔شیڈول کے مطابق نرسری تا آٹھویں جماعت کے امتحانات 7 جون 2021 کو لئے جائیں گے جبکہ نتائج کا اعلان 26 جون کو کیا جائے گا۔ نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات یکم جولائی سے شروع ہوں گے جو 15 جولائی تک جاری رہیں گے۔ گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات 28 جولائی کو شروع ہوکر 16 اگست تک جاری رہیں گے۔حکم نامے کے مطابق امتحانات دو شفٹوں میں صبح اور شام لئے جائیں گے جبکہ ہفتے کے روز بھی امتحان لیے جائیں گے۔ دسویں جماعت کے امتحانات نتائج کا اعلان 15 ستمبر 2021 کو جاری کیا جائے گا اور نویں جماعت کے امتحانات کے نتائج کا اعلان دسویں جماعت کے نتائج کے اعلان کے 60 روز بعد کیا جائے گا۔بارہویں جماعت کے امتحانات کے نتائج کا اعلان 15 اکتوبر 2021 کو جاری کیا جائے گا اور گیارہویں جماعت کے امتحانات کے نتائج کا اعلان بارہویں جماعت کے نتائج کے اعلان کے 60 روز بعد کیا جائے گا، گرمیوں کی چھٹیاں ایک ماہ یکم جولائی 2021 سے 31 جولائی 2021 تک ہوں گی۔ سندھ نے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کی مخالفت کر دی، کیوں؟ کراچی (پی این آئی) کورونا کی تیسری لہر کی شدت کے باعث ملک بھر میں تعلیمی ادارے بندرکھنے یا کھولنے سے متعلق وزرائے تعلیم کا اجلاس آج ہو گا۔اس اجلاس سےقبل سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے تمام تعلیمی اداروں سے متعلق ایک ہی فیصلہ کرنے کی مخالفت کر دی ہے۔ سعید غنی کا کہنا ہے کہ ان کی رائے میں ایسے تعلیمی ادارے جہاں کورونا کیسز کم ہیں انہیں کھلا رکھا جائے۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےسعید غنی نےکہا کہ سندھ میں کل تک کورونا کی شرح 3 فیصد سے کم ہے اور تعلیمی اداروں میں کورونا کی شرح 2.8 فیصد ہے۔ان کا کہنا تھاکہ آج این سی او سی کی میٹنگ ہوگی اور اس میں ڈیٹا شیئر کریں گے اور ان کی رائے ہوگی کہ جن تعلیمی اداروں میں کورونا کیسزکم ہیں انہیں کھلارکھا جائے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close