میاں صاحب، اتنی دوری اچھی نہیں ہوتی، شہباز شریف اور جج کے مکالمے پر عدالت میں قہقہے

لاہور ( آن لائن )لاہور کی احتساب عدالت میں کیس کی سماعت کیدوران شہباز شریف اور جج کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا جس سے عدالت میں قہقہے گونج اٹھے۔لاہور کی احتساب عدالت میں شہباز شریف سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں شہباز شریف اور ان کے

صاحبزادے حمزہ شہباز نے اپنی حاضری مکمل کرائی۔دورانِ سماعت شہباز شریف کے وکیل نے جج نے استدعا کی کہ شہبازشریف بیٹھنا چاہتے ہیں عدالت اجازت دے، اس پر فاضل جج نے کہا کہ میاں صاحب آپ بیٹھ جائیں مگر دور دور بیٹھیں۔جج کے مکالمے پر شہباز شریف نے جواب دیا کہ ہم بہت دور دور بیٹھیں گے جج صاحب، اس پر فاضل جج نے کہا کہ اتنا دور بھی نا بیٹھیں میاں صاحب، اتنی دوری اچھی نہیں ہوتی۔فاضل جج کے ریمارکس پر کمرہ عدالت میں خوب قہقہے لگے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close