یوم پاکستان کی شاندار فوجی پریڈ، لڑاکا طیاروں نے فضا میں کرتب دکھائے

اسلام آ باد (آئی این پی ) یوم پاکستان کی فوجی پریڈ کا شاندار انعقاد، لڑاکا طیاروں نے فضا میں کرتب دکھائے، جڑواں شہروں میں سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے،مخصوص علاقوں میں صبح 5بجے سے دوپہر 12بجے تک موبائل فون سروس بند رہی۔ جمعرات کو یوم پاکستان کے سلسلے میں فوجی پریڈ

اسلام آباد کے شکر پڑیاں گرانڈ میں منعقد ہوئی جس میں تینوں مسلح افواج نے اپنی فوجی قوت کا مظاہرہ کیا۔ یوم پاکستان کے کی پریڈ میں تینوں مسلح افواج اور دیگر سیکیورٹی فورسزکے دستوں نے مارچ پاسٹ میں حصہ لیا، لڑاکا طیاروں نے فضا میں کرتب دکھائے۔ پریڈ دیکھنے والوں میں حکومتی و عسکری شخصیات، غیر ملکی سفارت کار اور عام شہری شامل تھے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پریڈ کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر کورونا وائرس سے بچا کی احتیاطی تدابیر(ایس او پیز) کا خیال رکھا گیا۔ جڑواں شہروں میں سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔ مخصوص علاقوں میں صبح 5بجے سے دوپہر 12بجے تک موبائل فون سروس بند رہی جبکہ کمرشل پروازوں کے لیے فضائی حدود بھی بند رہی۔ پتنگ بازی، ہوائی فائرنگ اور کبوتر بازی بھی پر بھی مکمل پابندی کی گئی۔ 1000سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے جبکہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں عام تعطیل کی گئی۔ پریڈ گرانڈ کے قریب بلند عمارتوں کی چھتوں پر کھڑے ہونے پر مکمل پابندی تھی، مسلح افواج اور پولیس کے دستے فیض آباد اور ارگرد کے علاقوں میں تعینات کیے گئے۔ علاوہ ازیں سٹی ٹریفک پولیس نے پریڈ کے لیے خصوصی ٹریفک پلان جاری کیا، رات 12کے بعد ہیوی ٹریفک کے داخلہ پر مکمل پابندی تھی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close