مریم نواز کو کارکن ساتھ لانے سے روکا جائے، لاہور ہائیکورٹ نے نیب کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا

لاہور(آئی این پی ) لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کو کارکن ساتھ لانے پر پابندی کیلئے نیب کی استدعا مسترد کر دی۔ جسٹس سرفراز ڈوگر نے ریمارکس دیئے کہ ریاست کی ذمہ داری ہے حالات کنٹرول کرے۔ لاہور ہائیکورٹ میں مریم نواز کو نیب پیشی پر کارکنوں کو ساتھ لانے پر پابندی کیلئے درخواست پر سماعت

ہوئی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ نیب لاہور ہائیکورٹ سے کیوں ریلیف مانگ رہا ہے ؟ اس معاملے میں کیوں پڑیں، یہ سیاسی معاملہ ہے، نیب کی درخواست پر کیسے اور کیوں رٹ جاری کریں ؟ قانون پر عمل کرنا ہر شہری کی ذمہ داری ہے، کوئی قانون کی پاسداری نہیں کرے گا تو قانون اپنا راستہ بنائے گا۔ لاہورہائیکورٹ نے نیب کی درخواست نمٹا دی۔۔۔۔۔وزیراعظم عمران خان کورونا کے باعث پریڈ تقریب میں شر کت نہ کر سکےاسلام آباد ( آن لائن )وزیراعظم عمران خان کورونا وائرس کے سبب یوم پاکستان کی پریڈ کی تقریب میں شرکت نہ کر سکے۔صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی، وزیر دفاع پرویز خٹک، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا بھی پریڈ کی تقریب میں شریک ہوئے۔یوم پاکستان کی پریڈ جمعرات کو اسلام آباد کے شکر پڑیاں گرائونڈ میں ہوئی جس میں سول، فوجی قیادت اور غیرملکی شخصیات نے شرکت کی۔پریڈ میں چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اورآزاد کشمیرکے وفود بھی شریک تھے۔ پریڈ میں فلائی پاسٹ کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔پریڈ میں بری، بحری اور فضائی افواج کے دستوں نے حصہ لیا۔ جنگی جہازوں کے فضائی مظاہرے پیش کیے گئے۔افواج نے پاکستان اپنی مہارت کا شان دار مظاہرہ کیا۔ پریڈ میں عسکری قوت کا بھرپور مظاہرہ کیا گیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close