اسلام آباد (پی این آئی) سپریم کورٹ آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ میں 10 اپریل کو ہونے والے ضمنی الیکشن کو مؤخر کرنے کا حکم دیا ہے۔آج عدالت عظمیٰ میں سماعت کے دوران جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے مسلم لیگ ن کی امیدوار نوشین افتخار کے
وکیل سلمان اکرم راجا کے دلائل مکمل ہونے پر حلقے میں ضمنی انتخاب مؤخر کرنے کا مختصر حکم جاری کیا۔ سپریم کورٹ نے این اے 75 ڈسکہ میں 10 اپریل کو پولنگ کرنے کا الیکشن کمیشن کا حکم معطل کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ کیس کی سماعت مکمل کرنے اور فیصلے میں وقت درکار ہے۔سپریم کورٹ نے مختصر حکم نامے میں کہا کہ امیدوار نوشین افتخار کے وکیل سلمان اکرم راجا کے دلائل ابھی جاری ہیں، اور ان کے علاوہ باقی فریقین کو بھی سننا ہے۔۔۔۔۔مریم نواز کو کارکن ساتھ لانے سے روکا جائے،
لاہور ہائیکورٹ نے نیب کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا
لاہور(آئی این پی ) لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کو کارکن ساتھ لانے پر پابندی کیلئے نیب کی استدعا مسترد کر دی۔ جسٹس سرفراز ڈوگر نے ریمارکس دیئے کہ ریاست کی ذمہ داری ہے حالات کنٹرول کرے۔ لاہور ہائیکورٹ میں مریم نواز کو نیب پیشی پر کارکنوں کو ساتھ لانے پر پابندی کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ نیب لاہور ہائیکورٹ سے کیوں ریلیف مانگ رہا ہے ؟ اس معاملے میں کیوں پڑیں، یہ سیاسی معاملہ ہے، نیب کی درخواست پر کیسے اور کیوں رٹ جاری کریں ؟ قانون پر عمل کرنا ہر شہری کی ذمہ داری ہے، کوئی قانون کی پاسداری نہیں کرے گا تو قانون اپنا راستہ بنائے گا۔
لاہورہائیکورٹ نے نیب کی درخواست نمٹا دی۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں