کراچی( آن لائن) سندھ ہائیکورٹ نے ضمنی الیکشن کے دوران ہنگامہ آرائی اور دہشتگردی کے الزام سے متعلق اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی 2 مقدمات میں ضمانت منظور کرلی۔چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ اور جسٹس یوسف علی سعید پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو ضمنی الیکشن
کے دوران ہنگامہ آرائی اور دہشتگردی کے الزام سے متعلق حکیم عادل شیخ کی 2 مقدمات میں درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔عدالت نے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی 2 کیسز میں ضمانت منظور کرتے ہوئے دو، دو لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ حلیم عادل شیخ پر پولیس پر حملہ اور دہشتگردی کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ تجاوزات آپریشن کے دوران ہنگامہ آرائی کیس میں پہلے ضمانت منظور ہوچکی تھیپی ٹی آئی حکومت کے لیے بڑا امتحان،
پیپلز پارٹی نے 26 مارچ کو مریم نواز کی ریلی میں بھر پور شرکت کا اعلان کر دیالاہور (پی این آئی) پیپلز پارٹی نے ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کی نیب لاہور میں پیشی کے موقعے پر ریلی میں بھر پور طور پرشریک ہونے کا اعلان کردیا ہے۔پیپلز پارٹی کے سینئر رہنمار قمر زمان کائرہ کا کہنا ہےکہ پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کے فیصلے کے مطابق 26 مارچ کو مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی نیب میں پیشی کی ریلی میں بھر پور شرکت کرے گی۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ کارکن بھر پور تیاری کیساتھ ریلی میں شرکت کے لیے پہنچیں۔ 26مارچ کی صبح نیب آفس کے باہر پیپلز پارٹی کے قافلے کی خود قیادت کروں گا۔قمر زمان کائرہ نے پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے کارکنوں اور رہنماوں کو اپنی شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
اس سے پہلے جے یو آئی بھی مریم نواز کی ریلی میں بھر پور شرکت کا اعلان کر چکی ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں