پی ٹی آئی حکومت کے لیے بڑا امتحان، پیپلز پارٹی نے 26 مارچ کو مریم نواز کی ریلی میں بھر پور شرکت کا اعلان کر دیا

لاہور (پی این آئی) پیپلز پارٹی نے ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کی نیب لاہور میں پیشی کے موقعے پر ریلی میں بھر پور طور پرشریک ہونے کا اعلان کردیا ہے۔پیپلز پارٹی کے سینئر رہنمار قمر زمان کائرہ کا کہنا ہےکہ پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کے فیصلے کے مطابق 26 مارچ کو مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی

نیب میں پیشی کی ریلی میں بھر پور شرکت کرے گی۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ کارکن بھر پور تیاری کیساتھ ریلی میں شرکت کے لیے پہنچیں۔ 26مارچ کی صبح نیب آفس کے باہر پیپلز پارٹی کے قافلے کی خود قیادت کروں گا۔قمر زمان کائرہ نے پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے کارکنوں اور رہنماوں کو اپنی شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ اس سے پہلے جے یو آئی بھی مریم نواز کی ریلی میں بھر پور شرکت کا اعلان کر چکی ہے۔۔۔۔پی ڈی ایم ختم ہو چکی، فضل الرحمان کی سیاست لٹک گئی ہے،
شیخ رشید نے مریم نواز کو نیب کے باہر لاکھوں لوگ لانے کا چیلنج دے دیا

اسلام آباد (پی این آئی) ایک طرف پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں 26 مارچ کو مریم نواز کی نیب لاہور میں پیشی کے لیے تیاری کر رہی ہیں تو دوسری جانب وزیر داخلہ شیخ رشید نے 26 مارچ کو پیشی کے موقع پر کارکنوں کی تعداد کا چیلنج دے دیاہے۔ میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید کا مریم نواز کی پیشی کے حوالے سے کہاکہ دیکھتے ہیں یہ 26 مارچ کتنے لاکھ لےکر آتے ہیں؟ اس دن یہ بے نقاب ہوجائیں گے، یہ 26 تاریخ کو اپنے ہی اکھاڑے میں دنگل کرنے جارہے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ ایک طرف یہ لوگوں کو کہتے ہیں پہنچو اور خود حفاظتی ضمانت کروالیتے ہیں، یہ اپنی شو آف پاور عمران خان کو نہیں پیپلزپارٹی کو دکھا رہے ہیں لیکن یہ جو بھی کرلیں پیپلزپارٹی استعفے نہیں دے گی۔شیخ رشید کا کہنا تھاکہ ان کو لانگ مارچ ہی کرنا ہے جس کی ریہرسل یہ 26 کو کریں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ پی ڈی ایم ختم ہوچکی ہے، مولانا فضل الرحمان کی سیاست لٹک چکی ہے، مجھے فضل الرحمن کی حالت پر ترس آتا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close