پی ڈی ایم ختم ہو چکی، فضل الرحمان کی سیاست لٹک گئی ہے، شیخ رشید نے مریم نواز کو نیب کے باہر لاکھوں لوگ لانے کا چیلنج دے دیا

اسلام آباد (پی این آئی) ایک طرف پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں 26 مارچ کو مریم نواز کی نیب لاہور میں پیشی کے لیے تیاری کر رہی ہیں تو دوسری جانب وزیر داخلہ شیخ رشید نے 26 مارچ کو پیشی کے موقع پر کارکنوں کی تعداد کا چیلنج دے دیاہے۔ میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید کا مریم نواز کی پیشی کے حوالے

سے کہاکہ دیکھتے ہیں یہ 26 مارچ کتنے لاکھ لےکر آتے ہیں؟ اس دن یہ بے نقاب ہوجائیں گے، یہ 26 تاریخ کو اپنے ہی اکھاڑے میں دنگل کرنے جارہے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ ایک طرف یہ لوگوں کو کہتے ہیں پہنچو اور خود حفاظتی ضمانت کروالیتے ہیں، یہ اپنی شو آف پاور عمران خان کو نہیں پیپلزپارٹی کو دکھا رہے ہیں لیکن یہ جو بھی کرلیں پیپلزپارٹی استعفے نہیں دے گی۔شیخ رشید کا کہنا تھاکہ ان کو لانگ مارچ ہی کرنا ہے جس کی ریہرسل یہ 26 کو کریں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ پی ڈی ایم ختم ہوچکی ہے، مولانا فضل الرحمان کی سیاست لٹک چکی ہے، مجھے فضل الرحمن کی حالت پر ترس آتا ہے۔۔۔۔۔نیب لاہور کو ریڈ زون قرار دے دیا گیا،مریم نواز کے ہمراہ کسی وکیل یا پارٹی لیڈر کو جانے کیا اجازت نہیں ملے گیلاہور (پی این آئی) نیب لاہور کو ریڈ زون قرار دے دیا گیا ہے جبکہ ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کی 26 مارچ کو پیشی کے حوالے سےنیب نے بڑے انتظامات کر لیے ہیں۔ نیب آفس میں مریم نواز کے علاوہ کوئی بھی رہنما یا وکیل وغیرہ کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ نیب کے اندر اور باہر رینجرز اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ سیکیورٹی پر پولیس،اینٹی رائیٹ فورس اور سادہ لباس میں ملبوس افراد تعینات ہوں گے۔نیب آفس کے باہر کیمروں سے ریڈ زون کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔ نقص امن کا باعث بننے والے افراد کو فوری حراست میں لیا جائے

گا۔ سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے 2 ہزار اہلکار تعینات ہوں گے۔نیب کی طرف سے بنائے گئے ریڈزون میں کسی بھی شخص، کارکن، رہنما اور میڈیا کے فرد کے جانے پر پابندی ہوگی۔ نیب لاہور آفس کے باہر 3 درجاتی سیکیورٹی لیئر قائم کی جائیں گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close