نیب لاہور کو ریڈ زون قرار دے دیا گیا، مریم نواز کے ہمراہ کسی وکیل یا پارٹی لیڈر کو جانے کیا اجازت نہیں ملے گی

لاہور (پی این آئی) نیب لاہور کو ریڈ زون قرار دے دیا گیا ہے جبکہ ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کی 26 مارچ کو پیشی کے حوالے سےنیب نے بڑے انتظامات کر لیے ہیں۔ نیب آفس میں مریم نواز کے علاوہ کوئی بھی رہنما یا وکیل وغیرہ کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ نیب کے اندر اور باہر رینجرز اہلکار تعینات

کیے جائیں گے۔ سیکیورٹی پر پولیس،اینٹی رائیٹ فورس اور سادہ لباس میں ملبوس افراد تعینات ہوں گے۔نیب آفس کے باہر کیمروں سے ریڈ زون کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔ نقص امن کا باعث بننے والے افراد کو فوری حراست میں لیا جائے گا۔ سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے 2 ہزار اہلکار تعینات ہوں گے۔نیب کی طرف سے بنائے گئے ریڈزون میں کسی بھی شخص، کارکن، رہنما اور میڈیا کے فرد کے جانے پر پابندی ہوگی۔ نیب لاہور آفس کے باہر 3 درجاتی سیکیورٹی لیئر قائم کی جائیں گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں