نواز شریف اور جنرل مشرف سے ایک جیسا سلوک ہونا چاہیے، شبلی فراز کا نیا مؤقف

اسلام آباد (پی این آئی) اطلاعات شبلی فراز نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے پاسپورٹ کی تجدید نہ کرنے کی حمایت کی ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قانون کو پرویز مشرف کے ساتھ بھی یکساں سلوک کرنا چاہیے۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے حکم پر سابق وزیر اعظم

اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کے پاسپورٹ کی مدت ختم ہونے کے بعد نئے پاسپورٹ کا اجراء روک دیا گیاہے اور اس حوالے سے کی سفارتی پاسپورٹ کی تجدید کے لیے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کو دی گئی درخواست مسترد کردی گئی ہے۔۔۔۔۔ماسک نہ پہننے والے شہریوں کو نصف گھنٹہ سڑک پر کھڑا ہونے کی سزالاہور (پی این آئی) لاہور میں کورونا وباء سے بچاؤ کے لیے ماسک نہ پہننے والے شہریوں کو موقع پر ہی سزائیں سنا دیں۔ اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن نے ماسک نہ پہننے پر کئی شہریوں کو بطور سزا نصف گھنٹہ سڑک پر کھڑا رکھا۔لاہور میںحکام کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کے لیے متحرک ہوگئی ہے، اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ابراہیم ارباب نے لبرٹی چوک میں کھڑ ے ہوکر شہریوں سے کورونا ایس اوپیز پر عمل درآمد کرایا۔لوگوں کو کورونا ء وباء کسے لاحق خطرات اور اس کی سنگینی سے آگاہ کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر نے نہ صرف خود شہریوں میں ماسک تقسیم کیے بلکہ بغیر ماسک چلنے پھرنے والوں کو بطور سزا سڑک پر نصف گھنٹہ کھڑے ہونے کی سزابھی دی۔ عوام نے ضلعی انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہا ہے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close