نیلم ویلی میں برفانی تودہ مکان پر گر گیا، ایک خاندان جان سے گیا

نیلم (پی این آئی) آزادکشمیر کی وادی نیلم سرگن کے گاؤں نیلم میں گزشتہ رات مکان پر برفانی تودہ گرگیا تھا جس میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد دب گئے جن میں سے ماں اور دو بچوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جب کہ دیگر 2 بچوں کی تلاش کے لیے اہل علاقہ کی جانب سے سرچ آپریشن جاری ہے۔اسسٹنٹ کمشنر کے

مطابق سرگن کے میں برفانی تودہ گھرپر قیامت بن کرگرگیا جس کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے ماں اور دوبچوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ مطابق رابطہ سڑکیں بند ہونے کے باعث ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ نہیں پہنچیں اس لیے مقامی افراد ریسکیو کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔۔۔۔نجاب میں قبضہ گروپوں کے خلاف زبردست ایکشن،
16 اضلاع میںاربوں روپے کی اراضی واگذار کرا لی گئی
لاہور (پی این آئی) پنجاب میں قبضہ مافیا کے خلاف کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں اور اب تک اربوں روپے کی اراضی واگذار کرائی جا چکی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر صوبے میں قبضہ مافیا کے خلاف کی جانے والی 16اضلاع میں کی جانے والی کی جانے والی کارروائیوں میں ایک ارب 65کروڑ روپے مالیت کی 1719ایکڑ اراضی واگزار کرالی گئی جب کہ قبضہ مافیا کے خلاف 14 ایف آئی آرز درج کرائی گئی ہیں۔اعلامیے کے مطابق ضلع نارووال میں 29کروڑ کی 680کنال اراضی، بہاولنگر میں 19کروڑ 10لاکھ روپے مالیت کی 164ایکڑ اراضی واگزار کرائی گئی ہے۔ شیخوپورہ میں 737کنال، رحیم یار خان میں 188 ایکڑ ،ننکانہ صاحب میں 278کنال اورپاکپتن میں 221کنال اراضی واگزارکرائی گئی، اسی طرح

خانیوال، اوکاڑہ ، گجرات، بہاولپور ، ڈیرہ غازی خان ، سیالکوٹ ،مظفر گڑھ فیصل آباد اور ملتان میں بھی کروڑوں روپے کی اراضی پر قبضہ ختم کرایا گیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں