ماسک نہ پہننے والے شہریوں کو نصف گھنٹہ سڑک پر کھڑا ہونے کی سزا

لاہور (پی این آئی) لاہور میں کورونا وباء سے بچاؤ کے لیے ماسک نہ پہننے والے شہریوں کو موقع پر ہی سزائیں سنا دیں۔ اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن نے ماسک نہ پہننے پر کئی شہریوں کو بطور سزا نصف گھنٹہ سڑک پر کھڑا رکھا۔لاہور میںحکام کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کے لیے

متحرک ہوگئی ہے، اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ابراہیم ارباب نے لبرٹی چوک میں کھڑ ے ہوکر شہریوں سے کورونا ایس اوپیز پر عمل درآمد کرایا۔لوگوں کو کورونا ء وباء کسے لاحق خطرات اور اس کی سنگینی سے آگاہ کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر نے نہ صرف خود شہریوں میں ماسک تقسیم کیے بلکہ بغیر ماسک چلنے پھرنے والوں کو بطور سزا سڑک پر نصف گھنٹہ کھڑے ہونے کی سزابھی دی۔ عوام نے ضلعی انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہا ہے ۔۔۔۔جے یو آئی ف کے بڑے رہنما نے مریم نواز سے اظہار یکجہتی کے لیے نیب کے باہر پہنچنے کا اعلان کر دیالاہور(پی این آئی) جے یو آئی ف کے مرکزی رہنما عبد الغفور حیدری نے26مارچ کو مریم نواز سے اظہار یکجہتی کے لیے نیب کے باہر پہنچنے کا اعلان کر دیا ہے ان کا کہنا ہے کہ وہ اس مقصد کے لیےکارکنوں کو متحرک کریں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالغفور حیدری نے کہا کہ قیادت کی پگڑیاں اچھالنا اور اسے مقدمات میں الجھانا نیب کا مشغلہ ہے، حکومت میں چینی اور آٹا چور موجود ہیں، فارن فنڈنگ کیس کا سالوں سے فیصلہ نہیں ہورہا لیکن نیب کی آنکھوں پر پٹی بندھی ہے ۔جے یو آئی ف کے رہنما نے کہا کہ جب نیب اور اس کے قوانین بنائے جارہے تھے تب بھی نیب کی مخالفت کی تھی، حکومت کا کوئی وژن اور کارکردگی نہیں۔مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ ایسےضمیر فروشوں کی نشاندہی کریں

گے جنہوں نے پیسوں یا کسی اور وجہ سے ہمیں ووٹ نہیں دیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close