جے یو آئی ف کے بڑے رہنما نے مریم نواز سے اظہار یکجہتی کے لیے نیب کے باہر پہنچنے کا اعلان کر دیا

لاہور(پی این آئی) جے یو آئی ف کے مرکزی رہنما عبد الغفور حیدری نے26مارچ کو مریم نواز سے اظہار یکجہتی کے لیے نیب کے باہر پہنچنے کا اعلان کر دیا ہے ان کا کہنا ہے کہ وہ اس مقصد کے لیےکارکنوں کو متحرک کریں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالغفور حیدری نے کہا کہ قیادت کی پگڑیاں اچھالنا اور

اسے مقدمات میں الجھانا نیب کا مشغلہ ہے، حکومت میں چینی اور آٹا چور موجود ہیں، فارن فنڈنگ کیس کا سالوں سے فیصلہ نہیں ہورہا لیکن نیب کی آنکھوں پر پٹی بندھی ہے ۔جے یو آئی ف کے رہنما نے کہا کہ جب نیب اور اس کے قوانین بنائے جارہے تھے تب بھی نیب کی مخالفت کی تھی، حکومت کا کوئی وژن اور کارکردگی نہیں۔مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ ایسےضمیر فروشوں کی نشاندہی کریں گے جنہوں نے پیسوں یا کسی اور وجہ سے ہمیں ووٹ نہیں دیا۔۔۔۔۔اسلام آباد میں مسلح افواج کی شاندار پریڈ جاریاسلام آباد (پی این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یومِ پاکستان کے حوالے سے مسلح افواج کی پریڈ جاری ہے۔اسلام آباد کے شکر پڑیاں گراؤنڈ میں جاری مسلح افواج کی پریڈ میں چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے وفود بھی پریڈ میں شریک ہیں۔ صدر مملکت عارف علوی پریڈ میں بطور مہمان خصوصی موجود ہیں، تینوں مسلح افوان نے انہیں سلامی پیش کی۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیر دفاع پرویز خٹک سمیت دیگر وفاقی وزرا بھی یوم پاکستان کی پریڈ میں موجود ہیں جب کہ وزیراعظم عمران خان کورونا میں مبتلا ہونے کے سبب پریڈ میں نہیں آسکے۔ غیر ملکی سفیروں اور دیگر سول و اعلیٰ عسکری حکام بھی پریڈ میں شریک ہیں۔ پریڈ کے آغاز سے قبل صدر

مملکتِ عارف علوی کو صدارتی پروٹوکول میں پریڈ میں لایا گیا جس کے بعد قومی ترانا بجایا گیا اور تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستوں نے صدر کو سلامی پیش کی۔صدر پاکستان عارف علوی نے پریڈ کا معائنہ کیا جس کے بعد پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کی سربراہی میں فضائیہ اور پاک بحریہ کے طیاروں نے شاندار فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا اور صدر کو سلامی پیش کی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close