اسلام آباد(آئی این پی ) وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی اور کنوینر ذیلی کمیٹی برائے کوٹہ سسٹم علی نواز اعوان نے ملازمتوں میں اقلیتوں، معذوروں اور بلوچستان کے کوٹے کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملازمتوں میں کوٹے کے نفاذ کی مانیٹرنگ کے لیے این آئی ٹی بی سے سافٹ
وئیر بنوانے پر غور کر رہے ہیں ۔بدھ کو ذیلی کمیٹی برائے کوٹہ سسٹم کا اجلاس کنونیئر کمیٹی علی نواز اعوان کی صدارت میں ہوا جس میں ارکانِ قومی اسمبلی میجر ریٹائرڈ طاہر صادق اور محمد اسلم خان نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں ملازمتوں میں اقلیتوں، معذوروں اور بلوچستان کے کوٹے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ علی نواز اعوان نے کہا کہ نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ این آئی ٹی بی سے ایسا سافٹ وئیر بنوا یا جائے جو ملازمتوں کے اشتہارات میں کوٹہ کے نفاذ کو یقینی بنانے اور اس نظام کی رئیل ٹائم مانیٹرنگ کو یقینی بنانے میں مدد کرے ۔ اس موقع پر کمیٹی کے رکن میجر طاہر صادق نے کہا کہ مستقل پتہ معلوم کرنے کے لیے ڈومیسائل کیوں ضروری ہے جبکہ ہر فرد کے شناختی کارڈ میں یہ معلومات موجود ہیں؟ کمیٹی کے کنوینر علی نواز اعوان نے کہا کہ اس معاملے پر نادرا سے رائے لی جائے گی اور انہیں اگلے اجلاس میں بلایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈومیسائل بنوانے کا طریقہ مشکل ہے جسے آسان بنایا جانا چاہیے۔ اس موقع پر وزارتِ سیاحت کے حکام نے اسلام آباد میں سیاحت کے فروغ کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات سے کمیٹی ارکان کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر علی نواز اعوان نے کہا کہ اسلام آباد میں سیاحت کے حوالے سے بہت پوٹینشل موجود ہے۔ یہاں گولڑہ شریف اور بری امام جیسے شہرہ آفاق مزارات مذہبی سیاحت کے لیے بہت اہم ہیں یہاں سیاحوں
کی سہولت اور کشش کے لیے جدید طریقے اپنانے کی ضرورت ہے۔۔۔۔ آئی ایم ایف کی کڑی شرائط، بجلی انتہائی مہنگی کر دی گئی، سبسڈی واپس لینے کا فیصلہاسلام آباد (پی این آئی) آئی ایم ایف کی شرائط کو پورا کرتے ہوئے حکومت نے بجلی صارفین کو دی جانے والی سبسڈی واپس لینے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی سبسڈی ختم کرنے کے لیے 201 سے 300 یونٹ استعمال کرنے والے بجلی صارفین کو دی جانے والی سبسڈی آہستہ آہستہ ختم کرنے کے لئے سفارشات ایک بار پھر تیار کی گئی ہیں ، جس میں وفاقی وزارت خزانہ نے پاور ڈویژن کو ہدایت کی ہے کہ وہ سبسڈی کے ہدف کے منصوبے پر عمل درآمد شروع کرے۔ذرائع کے مطابق اس وقت 201 تا 300 صارفین کو سالانہ 60 ارب روپے کی سبسڈی دی جارہی ہے جس کا غلط استعمال کیا جارہا ہے اور اس سبسڈی سے فائدہ اٹھانے والوں میں اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے کئی گھرانے بالکل بھی غریب نہیں ہیں۔بتایا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے ٹارگٹ سبسڈی پلان کے تحت بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے بارے میں ڈیٹا اکٹھا کیا جارہا ہے ، جس کے لیے بل ادا کرنے والے صارفین کے شناختی کارڈ اور فون نمبرز کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے جس کے بعد ٹارگیٹڈ سبسڈی پر عمل درآمد کی جائے گا۔خیال رہے کہ چند روز قبل ہی حکومت نے بجلی کی
قیمت میں 5.65 روپے فی یونٹ اضافہ کرنے کی بھی منظوری دی ، وفاقی کابینہ نے آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت بجلی کی قیمت میں فوری اضافے کے لیے صدارتی آرڈیننس لانے کی منظوری دے دی جس کے بعد بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 5.65 روپے اضافہ کیا جائے گا ، وفاقی کابینہ نے صدارتی آرڈیننس کے ذریعے نیپرا ایکٹ میں ترمیم کی بھی منظوری دی جس کے تحت حکومت کو بجلی پر ریونیو بڑھانے کے لیے مزید 10 فیصد سرچارج لگانے کا اختیار بھی حاصل ہوجائے گا ۔بتایا گیا کہ 5.65 روپے فی یونٹ اضافہ 6 مرحلوں میں ہوگا جس کی وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے منظوری دے دی ہے ، اس کا مقصد سرکولر ڈیٹ پروگرام پر عمل درآمدکرنا ہے جس کی منظوری وفاقی کابینہ دے چکی ہے ، بجلی کی قیمت میں دو بار اضافہ سالانہ ٹیرف ایڈجسمنٹ اور 4 سہہ ماہی ایڈجسمنٹس کے تحت کیا جائے گا، اس کے بعد 10 فیصد سرچارج شامل ہونے سے قیمت 7 روپے فی یونٹ بڑھ جائے گی جس کا صارفین پر 934 ارب روپے اضافی بوجھ پڑے گا۔ جب کہ حکومت سالانہ ٹیرف کے تحت بجلی کی قیمت میں 1.95 روپے یونٹ کا اضافہ گزشتہ ماہ ہی کرچکی ہے، اضافی قیمت شامل کرنے سے بجلی کی قیمت میں مجموعی اضافہ 8.95 روپے فی یونٹ ہوجائے گا اور اس مد میں صارفین سے 1.134 ٹریلین روپے اضافی وصول کیے جائیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں