سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کس کا ہو گا؟26سینیٹرز نے بڑی یقین دہانی کرا دی

اسلام آباد(پی این آئی) ایوان بالا کے 26 اراکین نے تحریری طور پر پاکستان مسلم لیگ(ن) کو یقینی دہانی کروائی ہے کہ وہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے لیے لیگی امیدوار کو ووٹ دینگے۔نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے حامی سینیٹرز کی تعداد 28 ہوگئی ہے۔،اپوزیشن لیڈر کے لیے 26 ووٹ چاہیے

ہوتے ہیں۔ایوان بالا میں اس وقت ن لیگ کے 17،جے یو آئی (ف) کے پانچ،نیشنل پارٹی دو اور پختونخوامیپ کے دو سینیٹرز ہیں ۔جنہوں ںے تحریری طور پر یہ یقین دہانی کروائی ہے کہ ہمار ا ووٹ لیگی امیدوار کے لیے ہے ۔ بی این پی مینگل کے دو سینیٹرز بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے حامی ہیں۔سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے لیے 26 ووٹ چاہیے ہوتے ہیں ،مسلم لیگ (ن) کو اسوقت 28 سینیٹرز کی حمایت حاصل ہے۔ پی ٹی آئی وزیر نے سینیٹ اپوزیشن لیڈر کے لئے پیپلز پارٹی کی حمایت کر دی اسلام آباد (آئی این پی )وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے سینٹ میں قائد حزب اختلاف کے لئے پیپلز پارٹی کے موقف کی حمایت کر دی اور کہا کہ ایوان بالا میں ووٹ بھی پیپلز پارٹی کے پاس زیادہ ہے اور اپوزیشن لیڈر بھی اسی کا حق ہے ۔ پیر کو نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران شفقت محمود نے مسلم لیگ (ن) کی مخالفت کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑا اور اسے کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کے لئے پیپلز پارٹی کی حمایت کر ڈالی ۔ اس دوران وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہاکہ اپوزیشن لیڈر کے پاس پیپلز پارٹی کے پاس زیادہ ووٹ ہیں زیادہ حق پیپلز پارٹی کا ہے ۔ (ن) لیگ والے پتا نہیں کیوں ضد کررہے ہیں ہم تو باہر بیٹھے تماشا دیکھ رہے ہیں ۔ (ن) لیگ والے سمجھتے ہیں کہ ہر چیز پر ان کا ہی حق ہے یہ ہر چیز ہڑپ کرنا چاہتے ہیں ۔۔۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے سینٹ میں قائد حزب اختلاف کے لئے پیپلز پارٹی کے موقف کی حمایت کر دی اور کہا کہ ایوان بالا میں ووٹ بھی پیپلز پارٹی کے پاس زیادہ ہے اور اپوزیشن لیڈر بھی اسی کا حق ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close