پنجاب کے وہ اضلاع جہاں تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے، تفصیلات آگئیں

لاہور (پی این آئی)پنجاب کے 26 اضلاع میں تعلیمی ادارے کھولنے رکھنے کا فیصلہ ۔ تفصیلات کے مطابق این سی او سی کے تحت وزائے تعلیم کی کانفرنس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ لاہور سمیت صوبہ پنجاب کے 9 اضلاع میں تعلیمی ادارے بند رہے گے جفکہ 26 اضلاع میں تعلیمی ادارے ایس او پیز پر عمل درآمد کے ساتھ

کھلے رکھے جائیں گے۔ نجی ٹیلی ویژن چینل کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے 26 اضلاح میں تعلیمی ادارے 50 فیصد حاضری کی پالیسی کے ساتھ کھلے رہیں گے۔واضح رہے کہ این سی او سی کے اجلاس میں تعلیمی ادارے بند کرنے کے فیصلے کے بعد طلبہ اور والدین نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ بچوں کے والدین کا کہنا ہے کہ بچوں کے امتحان سر پر ہیں اور ایسے میں تعلیمی ادارے بند کر دینے سے بچوں کی تعلیم کا حرج ہو گا۔والدین بلکہ بچوں کی جانب سے بھی تعلیمی اداروں کی بندش پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فیصلے پر نظر ثانی کا مطالبہ کردیا گیا ہے- اس ضمن میں والدین کا کہنا ہے کہ ملک میں سب مارکیٹیں اور تمام بازار کھلے ہیں کیا کورونا صرف سکولوں میں ہی ہے جو انہیں بار بار بند کردیا جاتا ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہوئے تعلیمی ادارے فی الفور کھولا جائے۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے مخصوص اضلاع میں تعلیمی ادارے مزید بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا ، لاہور سمیت دیگر اضلاع میں اسکول 11 اپریل تک بند رہیں گے ، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ لاہور سمیت پنجاب کے چند اضلاع میں کورونا کا پھیلاو َ تشویش ناک ہے ، جب کہ سندھ ،بلوچستان اور گلگت بلتستا ن میں کورونا کی شدت کم ہے، جہاں کورونا کی شدت زیادہ ہے وہاں تعلیمی ادارے 11اپریل تک بند رہیں گے ، اسلام آباد میں 11 اپریل تک سارے تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔انہوں نے بتایا کہ جن اضلاع میں تعلیمی ادارے بند کرنے ہیں یہ فیصلہ صوبائی حکومتیں کریں گی ، تاہم قانون کی خلاف ورزی کرنے والے اسکولوں کو سیل کردیا جائے گا ، 7 اپریل کو دوبارہ این سی او سی کا اجلاس ہوگا جس میں صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا جب کہ نویں تا بارہویں امتحانات شیڈول کے مطابق مئی کے آخر میں ہوں گے جب کہ صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے کیمبرج کے ساتھ میٹنگ کریں گے ، کیمبرج کے امتحانات جلد شروع ہو رہے ہیں ، کیمبرج کے ساتھ گفتگو کے بعد اعلان کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close