ریلوے میں10 سال جعلی ڈگری پر نوکری کرنے والا پولیس اہلکار پکڑا گیا

لاہور(آئی این پی ) ریلوے پولیس میں 10 سال تک جعلی ڈگری پر نوکری کرنے والے سابق پولیس کانسٹیبل احسان بشیرکے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا۔ ملزم 2009 میں مغلپورہ ورکشاپ ڈویژن میں جعلی ڈگری پر بھرتی ہوا تھا۔ لاہور بورڈ نے جانچ پڑتال کے بعد ڈگری کا ریکارڈ نہ ہونے پر اسے جعلی

قرار دیا۔ آئی جی ریلوے پولیس عارف نواز کی ہدایت پر ریلوے پولیس میں جعلی ڈگریوں پر بھرتی ہونے والے ملازمین کی ڈگریوں کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے۔احسان بشیر ریلوے مغلپورہ ورکشاپ ڈویژن میں2009 میں میٹرک کی جعلی ڈگری پر پولیس کانسٹیبل بھرتی ہوا تھا اور گزشتہ 10 سالوں سے وہ محکمہ میں جعلی ڈگری پر ڈیوٹی کررہا تھا۔ آئی جی ریلوے پولیس عارف نواز نے ایک انکوائری ٹیم تشکیل دی جس نے لاہور بورڈ سے اسکی میٹرک کی ڈگری کی جانچ پڑتال کروائی تو اسکا ریکارڈ لاہور بورڈ کے پاس موجود ہی نہیں تھا اور لاہور بورڈ نے اس ڈگری کو جعلی قرار دیا۔ اس پر ریلوے پولیس کے شعبہ لیگل نے قوانین کے مطابق احسان بشیر کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کیا ہے۔ ریلوے پولیس تھانے میں درج ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ ملزم کثیر رقم تنخواہ کی صورت میں حاصل کر چکا ہے، ملزم سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close