ارکان سندھ اسمبلی اپنے حلقوں میں آوارہ کتوں کو قابو کریں، سندھ اسمبلی سیکریٹریٹ کا تمام ارکان کو ہنگامی مراسلہ جاری

کراچی(آئی این پی ) سندھ اسمبلی سیکریٹریٹ نے تمام ارکان کو ہنگامی مراسلہ ارسال کردیا جس کے تحت ارکان سندھ اسمبلی کو اپنے حلقے میں آوارہ کتوں کو پکڑنا ہوگا۔ حکم نامے میں ارکان سندھ اسمبلی کو سگ گزیدگی مہم کی نگرانی اور عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے

آئی جی سندھ پولیس سمیت تمام متعلقہ محکموں کو اس حوالے سے آگاہ کردیا اور سندھ پولیس کے ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز کو بھی احکامات پر عمل کی ہدایت کی گئی ہے۔ کتوں کو پکڑنے کی مہم پر تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے اپوزیشن رکن اسمبلی رابستان خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کا فیصلہ خوش آئند ہے، تاہم اپوزیشن کے ارکان کے پاس فنڈز نہیں ہیں، یہ ذمے داری سندھ حکومت کی ہے، فیصلے کا اطلاق حکومتی ارکان اسمبلی پر ہونا چاہیے۔ رابستان خان نے کہا کہ اس حکم کی عدم تعمیل پر حکومتی ارکان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، لگتا ہے اس کے لیے مختص رقم اومنی گروپ کے پاس چلی گئی ہے۔ اپوزیشن لیڈر حلیم عادل نے بھی کہا کہ ہمارے پاس فنڈزنہیں کہ سگ گزیدگی کراسکیں۔۔۔۔۔تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ،نجی اداروں کی تنظیم نے اپنے فیصلے کا اعلان کر دیا
اسلام آ باد (آئی این پی ) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے تعلیمی اداروں کی بندش کے فیصلے کو یکسر مسترد کر دیا۔آل پاکستان سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ملک ابرار حسین نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں کی بندش کسی صورت قابل قبول نہیں،حکومت نے اساتذہ اور تعلیمی اداروں کو آسان ٹارگٹ سمجھا ہوا ہے،حکومت کے اس فیصلے کو نہیں مانتے اب اساتذہ ملک و قوم کے لئے لانگ مارچ کریں گے،تعلیمی درجہ بندی میں پاکستان افریقی ممالک سے بھی نیچے آ گیا ہے،تعلیمی اداروں اور اساتذہ کو قرضہ دینے کے فیصلے پر بھی وزیر تعلیم نے یوٹرن لے لیا۔ ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close