کراچی (پی این آئی) کورونا کی تیسری لہر کی شدت کے باعث ملک بھر میں تعلیمی ادارے بندرکھنے یا کھولنے سے متعلق وزرائے تعلیم کا اجلاس آج ہو گا۔اس اجلاس سےقبل سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے تمام تعلیمی اداروں سے متعلق ایک ہی فیصلہ کرنے کی مخالفت کر دی ہے۔ سعید غنی کا کہنا ہے
کہ ان کی رائے میں ایسے تعلیمی ادارے جہاں کورونا کیسز کم ہیں انہیں کھلا رکھا جائے۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےسعید غنی نےکہا کہ سندھ میں کل تک کورونا کی شرح 3 فیصد سے کم ہے اور تعلیمی اداروں میں کورونا کی شرح 2.8 فیصد ہے۔ان کا کہنا تھاکہ آج این سی او سی کی میٹنگ ہوگی اور اس میں ڈیٹا شیئر کریں گے اور ان کی رائے ہوگی کہ جن تعلیمی اداروں میں کورونا کیسزکم ہیں انہیں کھلارکھا جائے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں