لاہور (پی این آئی)پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر کی شدت میں اضافہ جاری ہے۔ اس دوران عام آدمی کی رسائی ویکسین تک ممکن نہیں ہو رہی جبکہ اس کی طلب میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے روسی ویکسین اسپوٹنک فائیو کی قیمت 8 ہزار 449 روپے مقرر کی تھی
جس پر ویکسین منگوانے والی دوا ساز کمپنی نے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔دوا ساز ادارے کے حکام کا کہنا ہے کہ حکومتی تجویز کردہ قیمت پر ویکسین کی فراہمی ممکن نہیں۔من پسند قیمت نہ ملنے پر مقامی دوا ساز ادارے نے روس سے منگوائی گئی کورونا کی ویکسین واپس بھجوانے کی دھمکی دے دی ہے۔ یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ پاکستان کو رواں ماہ چین سے کورونا ویکسین کی مزید دو کھیپ ملنے کا امکان ہے۔۔۔۔۔پشاور ، بی آر ٹی اسٹیشن کی چھت ٹپکنے لگی، نکاسی کا انتظام نہیں، سروس معطل کر دی گئیپشاور (پی این آئی) پشاور میں گل بہار کے مقام پربی آر ٹی بس اسٹیشن کے انڈر پاس کی چھت سےبارش کا پانی ٹپکنے لگا جب کہ اسٹیشن میں پانی کے نکاس کے لیے انتظامات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ ان بارشوں کے دوران بی آر ٹی بس سروس کے مسافر اسٹیشن کی چھت سے بارش کا پانی ٹپکنے لگا جب کہ کئی جگہوں پر بارش کا پانی کھڑا ہونے کے باعث بی آر ٹی فیڈر روٹ پر بس سروس عارضی طور پر معطل کردی گئی۔ترجمان کا کہنا تھا کہ متعدد جگہ بارش کا پانی کھڑا ہونے کے باعث فیڈر روٹ 3، 5،6 اور 7 عارضی طور پرمعطل ہیں، بارش کے پانی کے نکاس کے فوری بعد فیڈر روٹ سروس کو دوبارہ فعال کردیا جائے گا، بی آر ٹی مرکزی راہداری پر سروس بلاتعطل جاری ہے۔ٹرانس پشاور ترجمان کے مطابق بی آر ٹی بس منصوبے میں تعمیرات
کے تمام تر کاموں کا ذمہ دارپشاور ترقیاتی ادارہ ہے، بس اسٹیشن کی چھت سے پانی ٹپکنے کی ذمہ داری پشاور ترقیاتی ادارے کی ہے، بی آر ٹی بس سروس کے آپریشنل امورکی ذمہ داری ٹرانس پشاور کی ہے، بی آر ٹی سے منسلک انڈرپاسزمیں بارشی پانی کی لیکج پر پشاور ڈویلیپمنٹ اتھارٹی کام کر رہی ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں