پشاور ، بی آر ٹی اسٹیشن کی چھت ٹپکنے لگی، نکاسی کا انتظام نہیں، سروس معطل کر دی گئی

پشاور (پی این آئی) پشاور میں گل بہار کے مقام پربی آر ٹی بس اسٹیشن کے انڈر پاس کی چھت سےبارش کا پانی ٹپکنے لگا جب کہ اسٹیشن میں پانی کے نکاس کے لیے انتظامات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ ان بارشوں کے دوران بی آر ٹی بس سروس کے مسافر اسٹیشن کی چھت سے بارش کا پانی ٹپکنے لگا جب کہ کئی

جگہوں پر بارش کا پانی کھڑا ہونے کے باعث بی آر ٹی فیڈر روٹ پر بس سروس عارضی طور پر معطل کردی گئی۔ترجمان کا کہنا تھا کہ متعدد جگہ بارش کا پانی کھڑا ہونے کے باعث فیڈر روٹ 3، 5،6 اور 7 عارضی طور پرمعطل ہیں، بارش کے پانی کے نکاس کے فوری بعد فیڈر روٹ سروس کو دوبارہ فعال کردیا جائے گا، بی آر ٹی مرکزی راہداری پر سروس بلاتعطل جاری ہے۔ٹرانس پشاور ترجمان کے مطابق بی آر ٹی بس منصوبے میں تعمیرات کے تمام تر کاموں کا ذمہ دارپشاور ترقیاتی ادارہ ہے، بس اسٹیشن کی چھت سے پانی ٹپکنے کی ذمہ داری پشاور ترقیاتی ادارے کی ہے، بی آر ٹی بس سروس کے آپریشنل امورکی ذمہ داری ٹرانس پشاور کی ہے، بی آر ٹی سے منسلک انڈرپاسزمیں بارشی پانی کی لیکج پر پشاور ڈویلیپمنٹ اتھارٹی کام کر رہی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close