رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ، رمضان المبارک کی تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا

کراچی (آئی این پی) حلقہ خواتین جماعت اسلامی ضلع شمالی کے تحت رمضان میں دورہ قرآن کے مدرسات کے لیے چار روزہ تربیت گاہ منعقد کی گئی،تربیت گاہ سے مولانا ثنا اللہ نے علوم القرآن کا تعارف،موضوع،حکمت بیان کرتے ہوئے اس کے آداب اور حقوق پر تفصیلی گفتگو کی جب کہ قرآن انسٹیٹیوٹ

کی ڈائریکٹر اقبال النسااور رکن شوری فریدہ گلزار نے قرآن کے ابتدائی سیپاروں کے مرکزی موضوعات پیش کیے جس میں اسلام کا سیاسی،سماجی،معاشی،عائلی اور فوج داری نظام کے بارے میں بتایا۔پروگرام کے تیسرے روزسابقہ مرکزی شوریٰ صبوح طلعت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دورہ قرآن کے ذریعے نفس،معاشرہ،خاندان اور فرسودہ پابندیوں میں جکڑے انسانوں تک صرف ایک اللہ کی بندگی کا پیغام پہنچانا ہے اور ان میں یہ احساس اجاگر کرنا ہے کہ اگر ہم آخرت کے مراحل کا پہلا مرحلہ قبر کے سوال کہ تمہارا رب کون ہے کی وضاحت نہیں کر پائے تو آگے کے مراحل کیسے طے ہوں گے؟؟۔ پروگرام سے نائبات ضلع شمالی ربیعہ توصیف اور بشریٰ مقصود نے بھی خطاب کیا۔ناظمہ ضلع مہر افشاں نے پروگرام کے اختتام میں تربیتی کلاس کے مدرسین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کی زمین پر اللہ کا نظام قائم کرنے کے لئے آپ اللہ کے منتخب بندے ہیں جو لوگوں کو آسان فہم انداز میں قرآن پہنچانے پر مامور کیے جارہے ہیں اور اس امید کا اظہار کیا کہ ان تربیتی کلاس سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائے گا۔۔۔۔ مریم نواز خطرناک کھیل کھیل رہی ہیں،26 مارچ کی نیب میں پیشی پر حکومت نے خبردار کر دیا اسلام آباد (پی این آئی) سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ مریم نواز خطرناک کھیل کھیل رہی ہیں، وہ احتساب سے بچنے اور اپنی کرپشن کو چھپانے کیلئے قومی اداروں

پر لشکر کشی اور اشتعال انگیزی کے کلچر کو فروغ دے رہی ہیں جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، اگر یہ روایت چل پڑی تو پھر ہر کوئی جتھے لیکر اداروں پر چڑھائی کر کے اپنے مرضی کے فیصلے لینا شروع ہو جائے گا، وزیراعظم عمران خان کو سب سے زیادہ عوام کی مشکلات کا احساس ہے، ان کی ولولہ انگیز قیادت میں موجودہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود اور ملک کی ترقی کیلئے خلوص نیت کے ساتھ کام کر رہی ہے، وزیراعظم چاہتے ہیں کہ عوام پر بجلی اور گیس کی قیمتوں کا کم سے کم بوجھ ڈالا جائے، براڈشیٹ انکوائری کمیشن رپورٹ کا جائزہ لیں گے، رپورٹ میں حقائق سامنے آ جائیں گے، جو لوگ بھی ملک کو نقصان پہنچانے میں ملوث ہوئے ان کے خلاف کارروائی ہو گی۔ پیر کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے قائدین نے ہمیشہ اقتدار میں آ کر اداروں کو مفلوج کیا اور قانون کو اپنے ماتحت رکھنے کی کوشش کی، کوئی بھی ادارہ بلائے تو آپ کا آئینی فرض بنتا ہے کہ آپ اس کے سامنے پیش ہوں، مریم نواز نیب کے سوالات کا جواب دینے کی بجائے اس پر لشکرکشی کی تیاری کر رہی ہیں، وہ پہلے بھی نیب پر پتھراؤ کر چکی ہیں، اگر کسی نے بھی ملک کی امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے کی کوشش کی تو قانون نافذ کرنے والے ادارے ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کریں گے۔ شبلی فراز نے کہا کہ ن

لیگ متضاد بیانیے کی وجہ سے قوم کے سامنے بے نقاب ہو گئی ہے، لیگی قائدین نے ہمیشہ حالات کے مطابق اپنا موقف بدلا ہے، جو چیز انہیں سوٹ کرتی ہے تو کہتے ہیں کہ یہ جمہوریت کی فتح ہے لیکن جب بات ان کے خلاف آئے تو یہ اداروں پر الزام تراشی اور چڑھائی کرنے کی باتیں شروع کر دیتے ہیں، سب جانتے ہیں کہ نواز شریف نے ہمیشہ بیساکھیوں کے سہارے سیاست کی اور آج انقلابی بننے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے ملک کے بجائے ذاتی مفادات کو ترجیح دی، انہوں نے ہمیشہ وہ کام کئے جس سے ان کی ذات کو فائدے ملے، ان لوگوں نے غیرقانونی کام کئے اور غیرقانونی اثاثے بنائے، اب جب ادارے انہیں وضاحت کیلئے بلاتے ہیں تو یہ جتھے لیکر پہنچ جاتے ہیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں