کورونا کی تیسری لہر، برطانیہ سے پاکستان آنیوالے مسافروں کو خبردار کر دیا

لندن (پی این آئی)برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے ہدایت کی ہےکہ برطانیہ سےپاکستان آنےکےخواہش مندغیرضروری سفر سےگریز کریں،برطانوی حکومت مسلسل صورتحال پرنظررکھےہوئےہے۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پراپنےویڈیو پیغام میں برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نےکہا کہ کورونا کی تیسری لہر

کے باعث پاکستان میں کورونا کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں جس کی روک تھام کیلئے حکومت پاکستان نے سنجیدہ اقدامات اٹھائے ہیں اورحالیہ لہر سےنمٹنے کیلئےسخت اقدامات کافیصلہ کیا ہے،عوام کورونا ایس اوپیز پر سختی سے عمل کریں۔کرسچن ٹرنر نے کہا کہ برطانیہ سے پاکستان آنے کے خواہش مند غیرضروری سفر سے گریز کریں،برطانوی حکام انتہائی ضرورت کے تحت پاکستان آنے کی اجازت دے رہے ہیں،برطانیہ سےباہرسفرکرنے والوں کوسفر سےمتعلق فارم پرکرناہوگا،۔برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ کورونا کے پیش نظر برطانیہ آنے والوں کو ہوٹل میں قرنطینہ کرنا ہو گا، کورونا کے باعث پابندیوں سے لوگ مایوسی کا شکار ہیں، کورونا کی وجہ سے یوم پاکستان کی تقریبات بھی بھرپور طریقے سے نہیں ہو سکتیں۔ کورونا کی تیسری لہر، یورپی ملک کا ایسٹر پر سخت لاک ڈاون کا فیصلہ برلن(آئی این پی )کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے سبب جرمنی میں ایسٹر کے موقع پر سخت لاک ڈاون لگانے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ ملک میں نافذ لاک ڈاون میں 18 اپریل تک کی توسیع کردی گئی ہے۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق جرمنی میں وفاقی اور ریاستی رہنماں نے ایسٹر کی تعطیلات کے دوران سخت ترین لاک ڈاون پر اتفاق کر لیا ہے۔ اس حوالے سے جرمن چانسلر کا کہنا ہے کہ وائرس کی نئی قسم کی وجہ سے، ہمیں نئی وبا کا سامنا ہے۔جرمن چانسلر انجیلا مارکل نے منگل کے روز اعلان کیا کہ جرمنی میں نافذ موجودہ لاک ڈاون میں 18 اپریل تک کی توسیع کی جا رہی ہے۔ اس کے

تحت ملک میں یکم اپریل سے پانچ اپریل تک یعنی ایسٹر کی تعطیلات کے دوران، پہلے سے بھی زیادہ سخت بندشیں عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس دوران روزمرہ گھریلو ضروری اشیا کے اسٹور سمیت تقریبا سبھی دکانیں بھی بند رہیں گی۔عوامی اجتماعات پر مکمل پابندی عائد رہے گی۔ پانچ روز ہ چھٹی کے دوران تقریبا تمام دکانیں اور اسٹور بند رہیں گے۔ روزمرہ گھریلو ضرورت کی اشیا کی دکانوں کو صرف تین اپریل تک کھلے رہنے کی اجازت ہے۔کوئی بھی جرمن شہری جو بیرون ملک میں ہو اسے جرمنی واپسی کے لیے فلائٹ لینے سے پہلے اپنا کورونا ٹیسٹ کروانا لازمی ہوگا۔قومی سطح پر موجودہ لاک ڈاون میں 18 اپریل تک کی توسیع کر دی گئی ہے جبکہ پہلے اس لاک ڈاون کو 28 مارچ تک کے لیے ہی نافذ کیا گیا تھا۔نئے اعلان کے مطابق اگر کسی علاقے میں تین دن تک مسلسل سو سے زیادہ متاثرین پائے گئے تو اس خاص علاقے میں اور زیادہ سخت بندشیں عائد کی جائیں گی۔ اس دوران تمام میوزیم، آرٹ گیلریزی اور کھیل کے دیگر مقامات مکمل طور پر بند رہیں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں