تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیاں ہونے کا امکان، لاک ڈائون میں توسیع کا فیصلہ کر لیا گیا، طلبا کیلئے بڑی خبر آگئی

لاہور (پی این آئی) پنجاب میں تعلیمی ادارے مزید بند رکھے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب حکومت نے لاہور میں لاک ڈاؤن کی مدت میں توسیع کا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ تعلیمی اداروں میں چھٹیاں بھی بڑھائی جائیں گی۔پنجاب حکومت کی جانب سے شہر میں کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال

کے پیش نظر دو ہفتے کے لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔جس علاقے میں کورونا کے مریض زیادہ ہوں گے وہاں کی مارکیٹس بھی بند رہیں گی جبکہ مارکیٹوں کے اندر مقررہ اوقات میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔لاہور میں میں شہریوں کے لئے ماسک پہننا بھی لازمی قرار دیا جائے گا۔لاک ڈاؤن میں توسیع کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں بھی مزید چھٹیوں کا امکان ہے۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کے مطابق تعلیمی اداروں کو مزید بند کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ این سی او سی کے 24 مارچ کو ہونے والے اجلاس میں ہوگا۔وفاقی وزیر تعلیم و پروفیشنل ٹریننگ شفقت محمود نے کہا ہے کہ کرونا کی حالیہ سنگین لہر کے پیش نظر احتیاط سے کام لینا ضروری ہے ، چوبیس مارچ کو ہونے والے اجلاس میں سکول کھولنے یا نہ کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار لاہور چیمبر میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ تعلیمی اداروں کی بندش مشکل فیصلہ تھا، کرونا نے پہلے ہی تعلیمی شعبے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزارت تعلیم چاہتی ہے کہ تعلیمی ادارے کھل جائیں۔ یکساں نصاب کے بارے میں شفقت محمود نے کہا کہ طلبا خواہ امیر طبقے سے ہوں، سرکاری سکولوں، نجی یا پھر مدارس سے، معیاری تعلیم سب کا حق ہے اور اسی لیے یکساں نصاب متعارف کرایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پبلشرز کے تحفظات دور کرنے کے لیے ایک کمیٹی قائم کی گئی تھی جس نے کافی مسائل حل کردئیے ہیں جبکہ جلد ہی مزید پیش رفت ہوگی کیونکہ پبلشرزکو سپورٹ کرنا چاہتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close