پیپلز پارٹی کے بزرگ رہنما انتقال کر گئے

اسلام آباد (پی این آئی )بشیر احمد ہالیپوتہ پیپلز پارٹی کے سینئر بزرگ کارکن تھے جو تین بار رکن قومی اسمبلی اور دو بار رکن سندھ اسمبلی کے انتخابات میں کامیابی حاصل کر چکے تھے۔بشیر احمد ہالیپوتہ کافی دنوں سے علیل تھے اور مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری

نے بشیر احمد ہالیپوتہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ بشیر احمد ہالیپوتہ کے انتقال کی خبر سن کر صدمے میں ہوں۔ سندھ نے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کی مخالفت کر دی، کیوں؟کراچی (پی این آئی) کورونا کی تیسری لہر کی شدت کے باعث ملک بھر میں تعلیمی ادارے بندرکھنے یا کھولنے سے متعلق وزرائے تعلیم کا اجلاس آج ہو گا۔اس اجلاس سےقبل سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے تمام تعلیمی اداروں سے متعلق ایک ہی فیصلہ کرنے کی مخالفت کر دی ہے۔ سعید غنی کا کہنا ہے کہ ان کی رائے میں ایسے تعلیمی ادارے جہاں کورونا کیسز کم ہیں انہیں کھلا رکھا جائے۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےسعید غنی نےکہا کہ سندھ میں کل تک کورونا کی شرح 3 فیصد سے کم ہے اور تعلیمی اداروں میں کورونا کی شرح 2.8 فیصد ہے۔ان کا کہنا تھاکہ آج این سی او سی کی میٹنگ ہوگی اور اس میں ڈیٹا شیئر کریں گے اور ان کی رائے ہوگی کہ جن تعلیمی اداروں میں کورونا کیسزکم ہیں انہیں کھلارکھا جائے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close