لاہور (آن لائن)احتساب عدالت لاہور نے کرپشن ریفرنس پرفیصلہ سناتے ہوئے نیب لاہور کے ملزم افتخار احمد چیمہ کو کرپشن ثابت ہونے پر 10سال قید ،6کروڑ روپے جرمانے اور کرپشن کی رقم سے بنائے گئے اپنے اوراہلیہ کے نام تمام اثاثہ جات بحق سرکارضبط کرنے کافیصلہ سنا دیا ۔احتساب عدالت لاہور نے ہدایت
کی ہے کہ ملزم کی جانب سے جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزم کے نام موجود دیگر اثاثہ جات کو بھی بحق سرکار ضبط کرلیا جائے۔ملزم افتخار احمد سزا مکمل ہونے کے 10 سال بعد تک کسی بھی سرکاری عہدہ کیلئے نااہل قرار دیدیا گیا ہے۔ملزم کیخلاف جاری فیصلہ کے مطابق ملزم افتخار احمد کو اگلے 10 سال تک کسی بھی سرکاری یا نیم سرکاری بینک سے مالی قرض یا لین دین کیلئے بھی نااہل قرار دیا گیا ہے۔معزز احتساب عدالت نے ملزم افتخار احمد چیمہ کو فوری طور پر سینٹرل جیل لاہور منتقل کرنے کے احکامات صادر کئے ہیں۔نیب لاہور نے ملزم کیخلاف تحقیقات مکمل کرتے ہوئے 2017 میں کرپشن ریفرنس احتساب عدالت کے روبرو دائر کیا۔ترجمان کے مطابق نیب لاہور کا 2020 کے دوران ملزمان کو سزائیں دلوانے کا مجموعی تناسب 78 فیصد رہا ہے۔چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کی واضح ہدایات ہیں کہ بدعنوانی کے تمام مقدمات میں ٹھوس شواہد پر مبنی ریفرنس معزز عدالتوں میں دائر کئے جائیں۔۔۔۔۔یوم پاکستان پر بھی گراں فروشوں کو رحم نہ آیا، برائیلر گوشت مزیدمہنگالاہور (آن لائن) شہرمیں پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمت مزید 8روپے اضافے سے328روپے، زندہ برائلرمرغی کی قیمت 5روپے اضافے سے226روپے فی کلوجبکہ فارمی انڈوں کی قیمت166روپے فی درجن پر مستحکم رہی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں