پیپلز پارٹی اورن لیگ ایک دوسرے کا بھانڈا پھوڑنے لگے، زرداری کی گفتگو کی ریکارڈنگ موجود ہے،ن لیگی لیڈر کا انکشاف

کراچی (پی این آئی) پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے رہنما سیاسی حکمت عملی میں اختلافات کے باعث اب ایک دوسرے کا بھانڈا پھوڑنے لگے ہیں۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما رانا ثنااللہ نے کہا کہ صدر زرداری نے پی ڈی ایم کے اجلاس میں تقریر کے دران کہا کہ وہ ایک کمزور آدمی ہیں

اور اسٹیبلشمنٹ سے لڑ نہیں سکتے، انہوں نے کہا کہ میرا ایک ہی بیٹا اور کوئی نہیں۔مختلف سوالوں کے جواب میںرانا ثنااللہ نے کہا کہ پی ڈی ایم کے گزشتہ سربراہی اجلاس میں آصف زرداری کی تقریر کے دوران لوگوں نے آکر بتایا کہ باہر تماشا چل رہا ہے جس کے بعد آصف زرداری نے اپنا پینترا بدلا۔رانا ثنااللہ نے دعویٰ کیا کہ زرداری صاحب کی آواز میں ریکارڈنگ موجود ہےاس لیے یہ ثبوت ہے کہ انہوں نے یہ باتیں کیں، اس سے کوئی انکار نہیں کرسکتا۔۔۔۔۔ایکشن کس کے خلاف ہو گا؟
براڈ شیٹ کیس کی انکوائری مکمل، رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کر دی گئی
اسلام آباد (پی این آئی) جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں بننے والے انکوائری کمیشن نے براڈ شیٹ کیس کی تحقیقات مکمل کر لی ہیں جس کے بعد براڈشیٹ اسکینڈل کی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کردی گئی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ 100 صفحات کی رپورٹ کے ساتھ مخلتف شخصیات کے بیانات اور دستاویزات کو الگ رکھا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی قانونی ٹیم نے انہیں براڈ شیٹ اسکینڈل کی تحقیقاتی رپورٹ پیش کی جس پر وزیراعظم نے یہ رپورٹ کابینہ کے اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close