اسلام آباد (پی این آئی) جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں بننے والے انکوائری کمیشن نے براڈ شیٹ کیس کی تحقیقات مکمل کر لی ہیں جس کے بعد براڈشیٹ اسکینڈل کی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کردی گئی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ 100 صفحات کی رپورٹ کے ساتھ مخلتف
شخصیات کے بیانات اور دستاویزات کو الگ رکھا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی قانونی ٹیم نے انہیں براڈ شیٹ اسکینڈل کی تحقیقاتی رپورٹ پیش کی جس پر وزیراعظم نے یہ رپورٹ کابینہ کے اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔۔۔۔کھانے کے شوقین گھر سے نکلیں،
ریسٹورنٹ ورکرز کے احتجاج کے بعد 10 بجے تک ڈائننگ کی اجازت دے دی گئیلاہور (پی این آئی) کورونا ایس او پیز کے باعث ریسٹورینٹس میں ان ڈور کھانے پینے کی پابندی اورآؤٹ ڈور ڈائننگ رات 8 بجے تک جاری رکھنے کے خلاف ریسٹورینٹس مالکان اور ملازمین لبرٹی چوک میں جمع ہوئے اور مین بلیوارڈ بلاک کر دی۔ریسٹورینٹس ورکرز نے 2 مقامات پر احتجاج کرکے دن بھر سڑکیں بلاک رکھیں، مظاہرین ٹولیوں کی صورت میں سڑکیں بند کرتے رہے جس سے لبرٹی مارکیٹ سے حسین چوک اور کلمہ چوک کی طرف جانے والی ٹریفک جام رہی۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ کورونا کے باعث کاروبار پہلے بھی پورا سال بند رہا ہے اور اب حکومت نے پھر پابندی لگا دی۔ریسٹورینٹس مالکان اورضلعی انتظامیہ میں رات کو مذاکرات کامیاب ہو گئے جس کے بعد آؤٹ ڈور ڈائننگ کے اوقات 2 گھنٹے بڑھا دیے گئے۔جس میں ریسٹو رینٹس کو رات 10 بجے تک آؤٹ ڈور ڈائننگ کی اجازت دے دی گئی جس کے بعد ریسٹورینٹس کے مالکان اور ملازمین نے
احتجاج ختم کر دیا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں