پاکستان عالمی تنازعے میں سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہو گیا، سعودی قیادت شکرگزار ہو گئی

ریاض (پی این آئی) پاکستان عالمی تنازعے میں سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہو گیا، سعودی قیادت شکرگزار ہو گئی۔ پاکستان نے یمن کے بحران کے حل کے لیے سعودی امن فارمولے کا خیرمقدم کیا ہے۔ پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سے پیر کی رات کو جاری بیان کے مطابق پاکستان سعودی وزیر خارجہ کی

جانب سے پیش کیے جانے والے امن فارمولے کا خیرمقدم کرتا ہے جو کہ  جنگ بندی سمیت یمن کے بحران کے خاتمے کے لیے ایک  مفصل روڈ میپ پیش کرتا ہے۔ ترجمان کے مطابق پاکستان اس فارمولے کو صیحح سمت میں ایک اہم قدم سمجھتا ہے۔ ہم یمن کے تنازعے کے پرامن حل کے لیے سعودی کوششوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور سعودی عرب کے ساتھ  یکجہتی میں کھڑے ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان تنازعے کے تمام فریقوں پر زور دیتا ہے کہ وہ جنگ کے خاتمے کے لیے بامقصد مذاکرات کریں تاکہ ہزاروں معصوم جانوں کو بچایا جا سکے اور خطے میں امن اور استحکام یقینی بنایا جا سکے۔۔۔۔عمران خان کے کورونا پازیٹیو ہونے پر عالمی لیڈر پریشان،چینی وزیر اعظم لی کی کیانگ نے کیا پیغام بھیج دیا؟بیجنگ (پی این آئی) چین کے وزیر اعظم لی کی کیانگ نے وزیر اعظم عمران خان کی کوویڈ 19 سے جلد صحت یابی کیلئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔پیر کو پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے ایک ٹویٹ میں تصدیق کی کہ چین کے وزیر اعظم لی کی کیانگ نے اپنے ایک خط میں وزیر اعظم عمران خان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔چین کے وزیراعظم نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ پاکستان ان کے ہم منصب عمران خان کی قیادت میں کورونا وبا کے خاتمے میں کامیاب رہے گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close