عمران خان کے کورونا پازیٹیو ہونے پر عالمی لیڈر پریشان چینی وزیر اعظم لی کی کیانگ نے کیا پیغام بھیج دیا؟

بیجنگ (پی این آئی) چین کے وزیر اعظم لی کی کیانگ نے وزیر اعظم عمران خان کی کوویڈ 19 سے جلد صحت یابی کیلئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔پیر کو پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے ایک ٹویٹ میں تصدیق کی کہ چین کے وزیر اعظم لی کی کیانگ نے اپنے ایک خط میں وزیر اعظم عمران خان

کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔چین کے وزیراعظم نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ پاکستان ان کے ہم منصب عمران خان کی قیادت میں کورونا وبا کے خاتمے میں کامیاب رہے گا۔۔۔۔۔روس کے صدر ولادی میر پوٹن نے عمران خان کو مبارکباد پیش کر دیماسکو (پی این آئی) روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان کو یوم پاکستان کی مبارکباد پیش کی ہے۔ پاکستان میں روس کے سفارتخانے نے پیر کو ایک ٹویٹ میں کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان کو مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔ قبل ازیں روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ روس اور پاکستان کے درمیان دوستانہ تعلقات قائم ہیں اور دونوں ممالک مسلسل سیاسی بات چیت اور بین الاقوامی فورمز پر رابطہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر ہم اپنے پاکستانی دوستوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close