کراچی (پی این آئی)این اے 249 ضمنی انتخابات کیلئے پیپلزپارٹی سمیت 2 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق این اے 249 ضمنی انتخابات کے سلسلے میں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال جاری ہے،مجموعی طور پر 13 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل ہو گئی جس
میں 11 میدواروں کے کاغذات منظوراوردو کے مستردکر دیئے گئے۔پیپلزپارٹی کے امیدوار وحید شاہ اورآزادامیدوار زنیرہ رحمان کے کاغذات مستردکردیئے گئے۔مختلف سیاسی جماعتوں سے 55 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ،ایم کیوایم امیدوارفیاض قائم خانی کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل ہو گئی،ریٹرننگ افسر سجاد خٹک نے فیاض قائم خانی کے کاغذات منظور کرلئے جبکہ مسلم لیگ جونیجو گروپ کے محمد اشرف کے کاغذات نامزدگی بھی منظورکرلئے گئے۔ این اے 249،ضمنی الیکشن، ن لیگ نے پیپلز پارٹی سے حمایت مانگ لی، بلاول نے کیا جواب دیا؟ کراچی (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ(ن)نے پیپلز پارٹی سے این اے 249 کراچی کے ضمنی انتخابات کیلئے حمایت مانگ لی، پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی سے مشاورت کیلئے وقت مانگ لیا۔ہفتہ کو پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے بلاول ہاسمیں ملاقات کی اس موقع پرشیری رحمان، نوید قمر اور مفتاح اسماعیل بھی موجودتھے،بلاول بھٹو زرداری اور شاہد خاقان عباسی کے درمیان این اے 249 کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا،بلاول بھٹو زرداری سے شاہد خاقان عباسی نے این اے 249 میں مسلم لیگ ن کے امیدوار کیلئے پی پی پی کی جانب سے حمایت مانگ لی،بلاول بھٹو زرداری نے شاہد خاقان عباسی
کو جواب دیا کہ میں پارٹی سے مشاورت کے بعد آپ کو آگاہ کروں گا۔۔۔۔۔۔ویکسین لگا کر کورونا ہو جانا یا تو ویکسین فراڈ یا پھر کورونا فراڈ ہے، فضل الرحمان نے چوٹ کر دیلاہور ( آ ئی این پی ) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ لانگ مارچ موخر ہو سکتا ہے یہ قابل برداشت ہے لیکن اتحا دمیں دراڑ نہیں چاہتے ، پی ڈی ایم کا مطلب تحریک ہے اگر ہم پارلیمنٹ کی طرف جائیں گے تو تحریک کا کوئی مقصد نہیں ۔ لانگ مارچ با مقصد ہونا چاہیے اور استعفے دینا ہمارے اعلامیے کا حصہ ہے، ابھی کوئی سخت فیصلہ نہیں کرینگے ، عمران خان کی شفاف یابی کے لئے دعا گو ہیں ،ویکسین لگا کر کورونا ہو جانا یا تو ویکسین فراڈ ہے یا پھر یہ کورونا فراڈ ہے۔ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان
ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا مطلب تحریک ہے اگر ہم پارلیمنٹ کی طرف جائیں گے تو تحریک کا کوئی مقصدنہیں ۔ لانگ مارچ با مقصد ہونا چاہیے اور استعفے دینا ہمارے اعلامیے کا حصہ ہے ۔ لانگ مارچ موخر ہو سکتا ہے یہ قابل برداشت ہے ، کبھی نہیں چاہئیں گے کہ ایک پارٹی اتحاد سے باہر ہو ،اسے وقت دینگے ۔ ابھی کوئی سخت فیصلہ نہیں کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ اپنے گھر کو ٹھیک کرنے ، معیشت کی باتیں ہو رہی ہیں ۔ گھر تب ہی ٹھیک ہو سکتا ہے جب ملک کو آئین کے مطابق چلایا جائے ۔ سب کو سیاسی سوچ کو تسلیم کرنا چاہیے ۔ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے حوالے سے کہا کہ عمران خان کی شفاف یابی کے لئے دعا گو ہیں ۔ ویکسین لگا کر کورونا ہو جانا یا تو ویکسین فراڈ ہے یا پھر یہ کورونا فراڈ ہے ۔ ادھر بائیس مارچ کو الیکشن کمیشن نے فارن فنڈنگ کیس میں عمران خان کو بلایا ہے اور ادھر انہیں کورونا ہو گیا ہے ۔ ۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں