میں کمزور ہوں، میرا ایک ہی بیٹا ہے میں لڑ نہیں سکتا، آصف علی زرداری نے اپنی مجبوری بتا دی

اسلام آباد (پی این آئی )پاکستان مسلم لیگ(ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کے اجلاس میں آصف علی زرداری نے کہا کہ میں کمزور ہوں، میرا ایک ہی بیٹا ہے میں لڑ نہیں سکتا، انکی اس بات کی ریکارڈنگ بھی موجود ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے

انکا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اجلاس کے دوران کچھ باتیں کرنے کے بعد آصف علی زرداری نے پینترا بھی بدلا اور مریم نواز سے معافی بھی مانگی۔ ​پی ڈی ایم میں طے ہوا تھا کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مسلم لیگ ن سے ہوگا۔پی ڈی ایم کی نو جماعتیں ایک طرف اور پیپلز پارٹی ایک طرف ہے۔ پی ڈی ایم اجلاس کی خبریں باہر آنے سے پی ڈی ایم کو نقصان ہوا ہے۔ اجلاس میں سات مسترد ووٹوں پر لے دے ہوئی ہے کہ یہ کس نے کیا اور کیوں کیا؟ اگر سینیٹ چیئرمین پیپلز پارٹی کا بن جاتا تو یہ حکومت کے لیے بڑا دھچکا ہوتا۔پی ڈی ایم الیکشن اتحاد نہیں ہے۔جبکہ دوسری جانب پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری نے میرا ایک ہی بیٹا ہے لڑنہیں سکتا والی بات کی تھی مگر اس بات کو کسی اور حوالے سے کہا گیا تھا۔ یہ بات اشارے کے طور پر کی گئی تھی۔زرداری صاحب نے جو باتیں کیں وہ نواز شریف کی باتوں کے جواب میں تھیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ زرداری صاحب سے 13 سے 14 سال جیلیں کاٹیں وہ جیلوں سے نہیں ڈرتے۔ہماری اپنے اداروں سے کوئی لڑائی نہیں ہے،ہم اداروں کو آئینی حدود میں لے جانے کی باتیں کررہے ہیں۔اگر دوبارہ الیکشن اسی الیکشن کمیشن اور انہیں قوانین کے مطابق ہونگے تو اسکا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔مریم نے جوبات کی اور بلاول نے جو بات کی اس کو ساری قوم جانتی ہے۔انکا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی کا الیکشن چھینا گیا ہے۔سینیٹ الیکشن ایک مشترکہ جدوجہد تھی۔ ہم اکیلے ہی کافی ہیں یہ بات ٹھیک نہیں ہے۔ہمارے اختلاف سے حکومت کو فائدہ ہوا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close