آخری امید بھی ختم؟ یوسف رضا گیلانی اب چیئرمین سینیٹ نہیں بن سکتے، پیپلزپارٹی کو بری خبر سنا دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستا ن تحریک انصاف کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی ملیکہ بخاری کا کہنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی اب چیئرمین سینیٹ نہیں بن سکتے،سابق نا اہل وزیر اعظم کے بیٹے نے ممبران پارلیمنٹ کے ضمیر کی بولیاں لگائیں۔نجی ٹی وی کے مطابق ملیکہ بخاری کا کہنا تھا کہ تین مارچ کو پارلیمان کی ساکھ

کو مجروح اور پاکستان کے آئین کو جھنجھوڑا گیا، انتخابی عمل میں شفافیت الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے مگر آئینی ادارہ اپنی ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام ہوا۔یہ حق وباطل کی جنگ ہے ،ہم اس کیس کو منطقی انجام تک پہنچانا چاہتے ہیں۔الیکشن کمیشن سے استدعا ہے کہ فیصلے میں دیر نہ کی جائے اوریوسف رضا گیلانی اور ان کے بیٹے علی حیدر گیلانی کو نااہل قرار دیا جائے۔پوری قوم کی نظریں الیکشن کمیشن پر ہیں۔ یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بنانے کی تجویز پر ن لیگ نے بھی اپنا فیصلہ سنا دیا لاہور(پی این آئی)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ فضل الرحمان نے یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بنانے کی تجویزدیدی۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے مولانا فضل الرحمان نے وفد کے ہمراہ مریم نواز سے جاتی امرا میں ملاقات کی، اس موقع پر حمزہ شہبازاور دیگر لیگی رہنما بھی موجودتھے۔ذرائع کے مطابق فضل الرحمان نے یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بنانے کی تجویزدیدی،مولانا فضل الرحمان کا کہناتھا کہ یوسف رضا گیلانی سیاست کا قدآور نام ہے، نامزدگی موثر رہے گی ۔ذرائع کے مطابق مریم نواز نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ پی پی ہر بات منوانا چاہتی ہے ،ہمارے امیدوار اعظم نذیر تارڑاورسعدیہ عباسی ہیں ،مریم نواز کاکہناتھا کہ حکومت سے نجات میں صرف ہمارا نہیں پی پی کا بھی فائدہ ہے ،ہم نے سینیٹ الیکشن میں ووٹ دیئے اورطعنے بھی سنے۔پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ فضل الرحمان نے یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بنانے کی تجویزدیدی۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے مولانا فضل الرحمان نے وفد کے ہمراہ مریم نواز سے جاتی امرا میں ملاقات کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close