وہ شہر جہاں ہفتے اور اتوار کے بجائے جمعہ اور ہفتے کے دن چھٹی ہو گی، حکومت نے اعلان کر دیا

لاہور (پی این آئی) صوبہ پنجاب کے 7 اضلاع میں اتوار کے روز کاروباری سرگرمیاں کھلی رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبے میں لاک ڈاؤن کے دوران مارکیٹیں بند رکھنے کے شیڈول میں تبدیلیاں کرتے ہوئے 7 اضلاع میں اتوار کے روز کاروباری سرگرمیاں کھلی رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، ان اضلاع

میں گجرات، بھکر، میانوالی، منڈی بہاالدین ، فیصل آباد ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور ملتان شامل ہیں ، ان اضلاع میں تاجروں کو اتوار کی بجائے جمعہ اور ہفتہ مارکیٹیں بند رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے ، جب کہ ان اضلاع میں مارکیٹیں شام 6 بجے ہی بند کی جائیں گی۔بتایا گیا ہے کہ دیگر اضلاع راولپنڈی ، جہلم ، شیخوپورہ ، چنیوٹ ، خانیوال اور ڈی غازی خان میں اتوار کے روز کاروبارکھلی رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔علاوہ ازیں پنجاب حکومت نے شہریوں کو بلاضرورت مارکیٹوں بازاروں میں جانے سے گریز کی ہدایت کردی ، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ کورونا کی شدت اور شرح اموات بڑھ رہی ہے،شہری ماسک کو زندگی کا حصہ بنائیں، کورونا ایس اوپیز پر عمل کرنا شہریوں کے مفاد میں ہے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ کورونا مریضوں کی تعداد کے ساتھ شرح اموات بڑھ رہی ہے ، کورونا وباء میں شدت آرہی ہے، شہریوں کو سنجیدگی دکھانا ہوگی ، ہرایک کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ ماسک کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں ، گھر سے باہر نکلتے وقت کورونا سے محفوظ رہنے کیلئے لازمی ماسک پہنیں ، بلاضرورت مارکیٹوں اور بازاروں میں جانے سے گریز کریں ،کورونا ایس اوپیز پرعمل کرنا شہریوں کے مفاد میں ہے ، اس لیے کورونا کی حالیہ لہر کے پیش نظر شہری مزید احتیاط کریں ، حکومت کی جانب سے عوام کی صحت کے تحفظ کیلئے ہر ضروری اقدام کیا جائے گا۔صوبہ پنجاب کے 7 اضلاع میں اتوار کے روز کاروباری سرگرمیاں کھلی رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبے میں لاک ڈاؤن کے دوران مارکیٹیں بند رکھنے کے شیڈول میں تبدیلیاں کرتے ہوئے 7 اضلاع میں اتوار کے روز کاروباری سرگرمیاں کھلی رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close