کورونا وائرس بے قابو، کیا مساجد بھی دوبارہ بند ہونے جارہی ہیں؟ اہم اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے مذہبی امور طاہراشرفی نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کی صورتحال دن بدن بگڑ رہی ہے تاہم مساجد بند کرنے کی کوئی تجویز نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسین ہر فرد کو لگوانی چاہیے، شریعت نے خود کو اور دوسروں کو بچانے کا کہا ہے۔معاون

خصوصی نے مزید کہا کہ روزے کی حالت میں کورونا ویکسین لگائی جا سکتی ہے، سعودی حکومت نے کہا ہے کہ حجاج ویکسین لگوا کر آئیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ بات چیت کا راستہ کشمیر سے جاتا ہے۔ کورونا کی تیسری لہر،این سی او سی نے 11، اپریل تک کونسی سخت پابندیوں کا اعلان کر دیا؟ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم اسلام آباد (پی این آئی) کورونا کی تیسری لہر میں شدت کے باعث نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے 8 فیصد سے زائد کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح والے شہروں میں سخت پابندیوں کا اعلان کیا ہے ، یہ پابندیاں 11اپریل تک جاری رہیں گی۔ این سی او سی کے اجلاس کے بعد جاری اعلان میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں ملک بھر میں کورونا کی تیسری لہر میں شدت پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔پاکستان میں کورونا کے تیزی سے پھیلاؤ کو روکنے کے اقدامات کرتے ہوئےحتیاطی تدابیر پر عمل کرانے اور پابندیاں سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ این سی او سی کے سربراہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں ہونے والے اجلاس میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز سے نمٹنے کے لیے پابندیوں میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انہوں نے ٹویٹ میں بتایا ہے کہ صوبوں اور اسلام آباد انتظامیہ کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے میں سختی کی جائےاور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں