گندم خریداری کے سرکاری مراکز کھولنے کا اعلان کر دیا گیا

کراچی(آئی این پی ) سندھ حکومت نے مختلف شہروں میں گندم خریداری کے سرکاری مراکز قائم کر دیے اور دیگر مقامات پر بھی کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہر لاڑکانہ، حیدرآباد، سکھر، شہیدبینظیرآباد ڈویژن اور میرپورخاص میں گندم خریداری مراکز کھل دیے گئے ہیں۔ جبکہ عمرکوٹ،

دادد، کشمور اور قمبر میں بھی مراکز کھولنے کی ہدایت کردی گئی۔ اسی طرح خیرپور، گھوٹکی، نوشہروفیروز اور سانگھڑ میں بھی گندم خریداری سینٹر کھولے جائیں گے۔ سندھ حکومت نے 30سینٹر کھولنے کا حکم جاری کیا ہے۔۔۔۔مولانا فضل الرحمن نےسینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بنانے کے لیے کس کا نام تجویز کر دیا؟لاہور(آئی این پی) اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بنانے کی تجویز دے دی، مریم نواز کی طرف سے مخالفت سامنے آگئی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق لاہور میں سابق وزیر اعظم نوازشریف کی رہائش گاہ پر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز سے ملاقات ہوئی۔ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس ملاقات میں مولانا فضل الرحمان نے پیپلزپارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بنانے کی تجویز دی اور کہا کہ یوسف رضا گیلانی پاکستانی سیاست میں ایک قد آور نام ہیں ان کی ایوان بالا میں بطور اپوزیشن لیڈر تعیناتی موثر رہے گی، تاہم مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اس کے جواب میں کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اپنی ہر بات منوانا چاہتی ہے، جس کے لیے ہم نے سینیٹ الیکشن میں انہیں ووٹ بھی

دیے اور طعنے بھی سنے لیکن سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے کے لیے ہمارے امیدوار اعظم نذیر تارڑ اور سعدیہ عباسی ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close