اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی کابینہ نے کورونا وائرس کی 2 ویکسینز کی قیمت فروخت کی منظوری دے دی ہے،نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی کابینہ نے روسی ویکسین ‘اسپوٹنک V’اور چینی ویکسین ‘کین سائنو کی ویکسین’کی سیل پرائس مقرر کرنیکی منظوری دی ہے،کابینہ نے دونوں ویکسینزکی قیمت فروخت
کی منظوری سرکولیشن کے ذریعے دی ہے، روسی ویکسین اسپوٹنک فائیو کی دو خوراکوں کی قیمت فروخت 8ہزار 449روپے مقرر کی گئی ہے جب کہ کین سائنو کی ویکسین کے فی انجیکشن کی قیمت 4ہزار 225روپے مقرر کرنے کی منظوری دی گئی ہے،ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ)نے نجی کمپنی کی جانب سے منگوائی گئی کورونا ویکسینز کی قیمتیں مقرر کرنے کی سفارش کی تھی۔۔۔۔۔ملک بھر میں 15 روز کے لئے مکمل لاک ڈاؤن کا مطالبہ کردیا گیالاہور(آئی این پی) لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں کورونا وباء میں شدت کے بعد پاکستان میڈیکل ایسوسی نے 15 روز کے لئے مکمل لاک ڈاؤن کا مطالبہ کردیا‘نجی ہسپتالوں کو بھی عارضی طور پر نیشنلائز کرنے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر اشرف نظامی،خالد محمود خان، تنویر انور، ڈاکٹر عمران سمیت دیگر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ موجود حالات میں حکومت کو مسئلہ کی سنگینی سے آگاہ کرنا ذمہ داری ہے۔ گزشتہ سال 23 اپریل کو کنفرم کیسز 1115 جبکہ ایکٹیو کیسز کی تعداد 839 تھی دوسری لہر اکتوبر 2020 میں مثبت کیسز کی تعداد 3795 اور شرح اموات 2.24 تھی آج کل پنجاب میں کوروناتیزی کیساتھ پھیل رہا ہے اس لیے پنجاب بھر میں فوری طور پر کم ازکم 15دن کے لیے لاک ڈاؤن کیا جائے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں