لاہور(آئی این پی) لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں کورونا وباء میں شدت کے بعد پاکستان میڈیکل ایسوسی نے 15 روز کے لئے مکمل لاک ڈاؤن کا مطالبہ کردیا‘نجی ہسپتالوں کو بھی عارضی طور پر نیشنلائز کرنے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر اشرف نظامی،خالد
محمود خان، تنویر انور، ڈاکٹر عمران سمیت دیگر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ موجود حالات میں حکومت کو مسئلہ کی سنگینی سے آگاہ کرنا ذمہ داری ہے۔ گزشتہ سال 23 اپریل کو کنفرم کیسز 1115 جبکہ ایکٹیو کیسز کی تعداد 839 تھی دوسری لہر اکتوبر 2020 میں مثبت کیسز کی تعداد 3795 اور شرح اموات 2.24 تھی آج کل پنجاب میں کوروناتیزی کیساتھ پھیل رہا ہے اس لیے پنجاب بھر میں فوری طور پر کم ازکم 15دن کے لیے لاک ڈاؤن کیا جائے۔۔۔۔ وزیر اعظم نے کب کب ماسک نہیں پہنا؟ ویکسی نیشن سے پہلے ہی انفیکشن ہوچکا تھا، نجی ٹی وی اسلام آباد (آئی این پی )وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، کہا جا رہا ہے کہ انہیں ویکسی نیشن سے پہلے ہی انفیکشن ہوچکا تھا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ، کورونا ٹیسٹ مثبت سے آنے سے پہلے وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کے مختلف شہروں کے دورے کیے، مگر انہوں نے ماسک استعمال نہیں کیا تھا۔وفاقی وزیر اسد عمر کے مطابق وزیراعظم خیریت سے ہیں، انہیں ویکسین لگنے سے پہلے ہی انفیکشن ہو چکا تھا تاہم علامات بعد میں ظاہر ہوئیں۔کورونا وائرس مثبت آنے سے پہلے وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کے مختلف شہروں کے دورے اور اجلاسوں کی صدارت بھی کی، انہوں نے کئی مواقع پر ماسک کا استعمال نہیں کیا۔وزیر اعظم عمران خان نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور
وزیر اطلاعات سے ملاقات کی مگر ماسک کا استعمال نہیں کیا، سول ڈرون اتھارٹی کے قیام کے حوالے سے اجلاس ہوا، تب بھی ماسک نہیں پہنا۔ وزیر اعظم عمران خان نے نوشہرہ اور پشاور کا دورہ کیا، اس دوران بھی ماسک کا استعمال نہیں کیا، سوات ایکسپریس وے کا افتتاح کیا اور اس تقریب میں بھی ماسک نہیں پہنا، عوام سے بھی ملتے جلتے رہے۔عمران خان نے حالیہ دنوں میں ہی لاہور کا بھی دورہ کیا مگر اس دوران بھی ماسک نہیں پہنا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں