مریم نواز کس کس کی زبانیں کھینچیں گی؟ پیپلز پارٹی نے کھل کر تنقید شروع کر دی

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء قمرزمان کائرہ نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر تسلیم کیا جائے وہ سب سے سینئر ہیں ،مسلم لیگ (ن) اور جے یو آئی ملک کی بڑی جماعتیں ہیں یہ ہمارے علاوہ بھی تحریک چلا سکتی ہیں یہ کہنے کی ضرورت نہیں تھی کہ ہمیں کسی کی

ضرورت نہیں اتوار کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کی باتیں مسلم لیگ (ن) کو بری لگیں آصف علی زرداری نے یہ باتیں علیحدگی میں نہیں کی تھی، نواز شریف نے گزشتہ اجلاسوں میں پیپلز پارٹی کے حوالے سے جو باتیں کیں تھی وہ بھی نہیں ہونی چاہئیں تھیں، ملک کا میڈیا اور حکمران جماعت میاں صاحب کے خلاف بول رہے ہیں ،مریم نواز کس کس کی زبانیں کھینچیں گی یہ صرف لفاظی ہے ،بات کرنے کا تو سب کو حق ہے ، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کے حوالے سے پارٹی قیادت کیا فیصلہ کرتی ہے اس کو دیکھا جا رہا ہے ، جب تک یوسف رضا گیلانی کیس کا فیصلہ نہیں ہو جاتا ہماری تجویز ہے کہ یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر تسلیم کیا جائے وہ سب سے سینئر ہیں ، چیئرمین سینیٹ انتخاب کے کیس کا جلد فیصلہ ہو جائے گا اگر یوسف رضا گیلانی چیئرمین سینٹ کے عہدے پر بحال ہو جاتے ہیں تو اپوزیشن لیڈر کی سیٹ خالی ہو جائے گی پھر جیسا ذکر کیا جا رہا ہے ایسا ہو سکتا ہے ۔ ۔۔ وزیر اعظم نے کب کب ماسک نہیں پہنا؟ ویکسی نیشن سے پہلے ہی انفیکشن ہوچکا تھا، نجی ٹی وی اسلام آباد (آئی این پی )وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، کہا جا رہا ہے کہ انہیں ویکسی نیشن سے پہلے ہی انفیکشن ہوچکا تھا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ، کورونا ٹیسٹ مثبت سے آنے سے پہلے

وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کے مختلف شہروں کے دورے کیے، مگر انہوں نے ماسک استعمال نہیں کیا تھا۔وفاقی وزیر اسد عمر کے مطابق وزیراعظم خیریت سے ہیں، انہیں ویکسین لگنے سے پہلے ہی انفیکشن ہو چکا تھا تاہم علامات بعد میں ظاہر ہوئیں۔کورونا وائرس مثبت آنے سے پہلے وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کے مختلف شہروں کے دورے اور اجلاسوں کی صدارت بھی کی، انہوں نے کئی مواقع پر ماسک کا استعمال نہیں کیا۔وزیر اعظم عمران خان نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور وزیر اطلاعات سے ملاقات کی مگر ماسک کا استعمال نہیں کیا، سول ڈرون اتھارٹی کے قیام کے حوالے سے اجلاس ہوا، تب بھی ماسک نہیں پہنا۔ وزیر اعظم عمران خان نے نوشہرہ اور پشاور کا دورہ کیا، اس دوران بھی ماسک کا استعمال نہیں کیا، سوات ایکسپریس وے کا افتتاح کیا اور اس تقریب میں بھی ماسک نہیں پہنا، عوام سے بھی ملتے جلتے رہے۔عمران خان نے حالیہ دنوں میں ہی لاہور کا بھی دورہ کیا مگر اس دوران بھی ماسک نہیں پہنا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close