ایک ہی گھاٹ سے پانی پینے کے دعویدار اب کسی کو منہ دکھانے کے لائق نہیں رہے، عثمان بزدار بھی بول پڑے

لاہور(آئی این پی)وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ملک میں انتشار پھیلانے کی سازش کرنے والی پی ڈی ایم خود انتشار کا شکار ہو چکی ہے،انہوں نے اپنے ایک بیان میں اپوزیشن پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ استعفوں پر ایک دوسرے کے دست وگریباں ہونے والے عناصر تنہا ہو چکے ہیں، ایک ہی

گھاٹ سے پانی پینے کے دعویدار اب کسی کو منہ دکھانے کے لائق نہیں رہے، پی ڈی ایم میں سب مفاد پرست جمع ہیں، ان کا کوئی ایجنڈا نہیں، جو استعفوں پر آپس میں لڑ پڑیں وہ راہنمائی کے کیسے دعویدار ہو سکتے ہیں،وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ یہ عناصر راہنمائوں کے روپ میں راہزنوں کا ٹولہ ہے،ہمیشہ سچ کو کامیابی ملتی ہے اور جھوٹ کے پائوں نہیں ہوتے۔ دنیا نے دیکھا کہ جھوٹ بولنے والے آج رسوا ہوئے ہیں، اللہ تعالی نے سچی اور شفاف قیادت کو سرخرو کیا ہے،ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا جو حشرہوا وہ منفی سیاست کرنے والوں کے لئے نوشتہ دیوار ہے، تحریک انصاف صرف عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور اڑھائی برس میں بلا امتیاز عوام کی خدمت کی ہے،عثمان بزدارنے کہا کہ ملک کی ترقی کا راستہ روکنے والوں کی منفی سیاست ختم ہو چکی ہے اور پی ڈی ایم بند گلی میں پھنس چکی ہے، استعفوں کی ناکام سیاست کے بعد لانگ مارچ کی سیاست بھی ناکام رہی، مسترد شدہ عناصر عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے، اڑھائی برس میں جو کام کئے ہیں، سابق حکمران 30برس میں نہیں کر سکے۔۔۔۔ وزیر اعظم نے کب کب ماسک نہیں پہنا؟ ویکسی نیشن سے پہلے ہی انفیکشن ہوچکا تھا، نجی ٹی وی اسلام آباد (آئی این پی )وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، کہا جا رہا ہے کہ انہیں ویکسی نیشن سے پہلے ہی انفیکشن ہوچکا تھا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ

کے مطابق ، کورونا ٹیسٹ مثبت سے آنے سے پہلے وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کے مختلف شہروں کے دورے کیے، مگر انہوں نے ماسک استعمال نہیں کیا تھا۔وفاقی وزیر اسد عمر کے مطابق وزیراعظم خیریت سے ہیں، انہیں ویکسین لگنے سے پہلے ہی انفیکشن ہو چکا تھا تاہم علامات بعد میں ظاہر ہوئیں۔کورونا وائرس مثبت آنے سے پہلے وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کے مختلف شہروں کے دورے اور اجلاسوں کی صدارت بھی کی، انہوں نے کئی مواقع پر ماسک کا استعمال نہیں کیا۔وزیر اعظم عمران خان نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور وزیر اطلاعات سے ملاقات کی مگر ماسک کا استعمال نہیں کیا، سول ڈرون اتھارٹی کے قیام کے حوالے سے اجلاس ہوا، تب بھی ماسک نہیں پہنا۔ وزیر اعظم عمران خان نے نوشہرہ اور پشاور کا دورہ کیا، اس دوران بھی ماسک کا استعمال نہیں کیا، سوات ایکسپریس وے کا افتتاح کیا اور اس تقریب میں بھی ماسک نہیں پہنا، عوام سے بھی ملتے جلتے رہے۔عمران خان نے حالیہ دنوں میں ہی لاہور کا بھی دورہ کیا مگر اس دوران بھی ماسک نہیں پہنا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں