سکیورٹی سے متعلق ادارے کے اہلکاروں پر سوشل میڈیا استعمال پر سخت پابندی عائد

کراچی(آئی این پی)ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف)نے ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر تعینات ملازمین کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد کردی،نجی ٹی وی کے مطابق ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے پاکستان بھر میں تعینات اہلکاروں کے ڈیوٹی ٹائمنگ میں سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری

کردیا،نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ دوران ڈیوٹی افسران و ملازمین موبائل فون پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ استعمال نہیں کرسکیں گے،سرکلر میں کہا گیا ہے کہ ملازمین دورانِ ڈیوٹی یونیفارم میں تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے سے گریز کریں، حکم عدولی کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی،سرکلر میں تمام کمپنی کمانڈرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی اپنی شفٹوں میں آنے والے ملازمین کو نئے حکم نامے پربریفنگ دیں اور پالیسی پر ہر صورت عمل کرنے کا پابند کریں۔۔۔۔۔ وزیر اعظم نے کب کب ماسک نہیں پہنا؟ ویکسی نیشن سے پہلے ہی انفیکشن ہوچکا تھا، نجی ٹی وی اسلام آباد (آئی این پی )وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، کہا جا رہا ہے کہ انہیں ویکسی نیشن سے پہلے ہی انفیکشن ہوچکا تھا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ، کورونا ٹیسٹ مثبت سے آنے سے پہلے وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کے مختلف شہروں کے دورے کیے، مگر انہوں نے ماسک استعمال نہیں کیا تھا۔وفاقی وزیر اسد عمر کے مطابق وزیراعظم خیریت سے ہیں، انہیں ویکسین لگنے سے پہلے ہی انفیکشن ہو چکا تھا تاہم علامات بعد میں ظاہر ہوئیں۔کورونا وائرس مثبت آنے سے پہلے وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کے مختلف شہروں کے دورے اور اجلاسوں کی صدارت بھی کی، انہوں نے کئی مواقع پر ماسک کا استعمال نہیں

کیا۔وزیر اعظم عمران خان نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور وزیر اطلاعات سے ملاقات کی مگر ماسک کا استعمال نہیں کیا، سول ڈرون اتھارٹی کے قیام کے حوالے سے اجلاس ہوا، تب بھی ماسک نہیں پہنا۔ وزیر اعظم عمران خان نے نوشہرہ اور پشاور کا دورہ کیا، اس دوران بھی ماسک کا استعمال نہیں کیا، سوات ایکسپریس وے کا افتتاح کیا اور اس تقریب میں بھی ماسک نہیں پہنا، عوام سے بھی ملتے جلتے رہے۔عمران خان نے حالیہ دنوں میں ہی لاہور کا بھی دورہ کیا مگر اس دوران بھی ماسک نہیں پہنا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close