کورونا پر اگر شک ہے تو فضل الرحمان، عمران خان کو گلے لگا لیں، پی ٹی آئی لیڈر کی پیش کش

کراچی(آئی این پی)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مولانا فضل الرحمان کو پیش کش اگر انہیں وزیراعظم کے کرونا پر شک ہے تو عمران خان کو جاکر گلے لگا لیں، اتوار کو کراچی میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو ویکسین لگوانے سے کرونا نہیں ہوا، اس حوالے

سے پھیلائی جانے والی خبریں بالکل غلط اور بے بنیاد ہیں، ان کا کہنا تھا کہ عوام کرونا کو سنجیدگی سے لیں اور کرونا ویکسین ضرور لگوائیں،عمران اسماعیل نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان شکست خوردہ اور تھکے ہوئے انسان ہیں، وہ کوئی بھی الزام کسی پر بھی لگا سکتے ہیں۔ گورنر سندھ نے پیش کش کی کہ اگر مولانا کو عمران خان کے کرونا پر شک ہے تو وہ وزیراعظم جاکر گلے لگالیں،انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان غیر سیاسی اور ناسمجھ آدمی ہیں جنہیں پتہ ہی نہیں کہ آگے کیا کرنا ہے، اس لیے وہ کبھی دھرنا اور کبھی استعفے کی بات کررہے ہیں،گورنر سندھ نے کہا کہ مولانا اور ان کے ساتھیوں کو معلوم ہے کہ عمران خان روزانہ مضبوط سے مضبوط ترین ہورہے ہیں، چند دنوں کی بات ہے عمران خان نئی اننگز کا جلد آغاز کریں گے، اس وقت پاکستان کو اکٹھا ہونے کی ضرورت ہے۔۔۔۔۔ وزیر اعظم نے کب کب ماسک نہیں پہنا؟ ویکسی نیشن سے پہلے ہی انفیکشن ہوچکا تھا، نجی ٹی وی اسلام آباد (آئی این پی )وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، کہا جا رہا ہے کہ انہیں ویکسی نیشن سے پہلے ہی انفیکشن ہوچکا تھا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ، کورونا ٹیسٹ مثبت سے آنے سے پہلے وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کے مختلف شہروں کے دورے کیے، مگر انہوں نے ماسک استعمال نہیں کیا تھا۔وفاقی وزیر اسد عمر کے مطابق

وزیراعظم خیریت سے ہیں، انہیں ویکسین لگنے سے پہلے ہی انفیکشن ہو چکا تھا تاہم علامات بعد میں ظاہر ہوئیں۔کورونا وائرس مثبت آنے سے پہلے وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کے مختلف شہروں کے دورے اور اجلاسوں کی صدارت بھی کی، انہوں نے کئی مواقع پر ماسک کا استعمال نہیں کیا۔وزیر اعظم عمران خان نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور وزیر اطلاعات سے ملاقات کی مگر ماسک کا استعمال نہیں کیا، سول ڈرون اتھارٹی کے قیام کے حوالے سے اجلاس ہوا، تب بھی ماسک نہیں پہنا۔ وزیر اعظم عمران خان نے نوشہرہ اور پشاور کا دورہ کیا، اس دوران بھی ماسک کا استعمال نہیں کیا، سوات ایکسپریس وے کا افتتاح کیا اور اس تقریب میں بھی ماسک نہیں پہنا، عوام سے بھی ملتے جلتے رہے۔عمران خان نے حالیہ دنوں میں ہی لاہور کا بھی دورہ کیا مگر اس دوران بھی ماسک نہیں پہنا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں