پارلیمنٹ کو بند کر کے پی ٹی آئی حکومت توہین پارلیمنٹ کی مرتکب ہوئی ہے، بڑا الزام لگا دیا گیا

کراچی(آئی این پی)رہنما پیپلز پارٹی سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ عمران خان پارلیمنٹ کو بے توقیر کرنے کے غیر جمہوری مشن پر گامزن ہیں، اتوار کو اپنے ایک بیان میں مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ بہانے بہانے سے پارلیمنٹ پر تالے لگا کر کس کو خوش کیا جا رہا ہے؟ دنیا میں کہیں بھی عدالتیں اور پارلیمنٹ بند

نہیں ہوا کرتیں، مگر یہاں ہر بات پر پارلیمنٹ کو تالے لگا دیئے جاتے ہیں، ایوب خان، ضیا الحق اور پرویز مشرف جیسے آمروں کی خواہش تھی کہ پارلیمنٹ بے توقیر اور بند رہے، تمام آمر پارلیمنٹ کے اختیارات سے خائف رہے اور سلیکٹڈ وزیراعظم بھی خائف ہیں،ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ہائوس کھلا ہے، سیکریٹریٹ، کابینہ ڈویزن سب میں کام جاری ہے مگر پارلیمنٹ بند ہے،وزیراعظم کو اللہ صحت دے وہ خود کورونا میں مبتلا ہونے سے قبل تقریبات کرتے رہے، یہ حکومت جب سے آئی ہے کئی بار پارلیمنٹ کی توہین کر چکی ہے، لوگ نہیں بھولے کہ کیسے عمران خان کنٹینر پر کھڑے ہو کر پارلیمنٹ پر لعنت بھیجا کرتے تھے۔۔۔۔ وزیر اعظم نے کب کب ماسک نہیں پہنا؟ ویکسی نیشن سے پہلے ہی انفیکشن ہوچکا تھا، نجی ٹی وی اسلام آباد (آئی این پی )وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، کہا جا رہا ہے کہ انہیں ویکسی نیشن سے پہلے ہی انفیکشن ہوچکا تھا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ، کورونا ٹیسٹ مثبت سے آنے سے پہلے وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کے مختلف شہروں کے دورے کیے، مگر انہوں نے ماسک استعمال نہیں کیا تھا۔وفاقی وزیر اسد عمر کے مطابق وزیراعظم خیریت سے ہیں، انہیں ویکسین لگنے سے پہلے ہی انفیکشن ہو چکا تھا تاہم علامات بعد میں ظاہر ہوئیں۔کورونا وائرس مثبت آنے سے پہلے وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کے

مختلف شہروں کے دورے اور اجلاسوں کی صدارت بھی کی، انہوں نے کئی مواقع پر ماسک کا استعمال نہیں کیا۔وزیر اعظم عمران خان نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور وزیر اطلاعات سے ملاقات کی مگر ماسک کا استعمال نہیں کیا، سول ڈرون اتھارٹی کے قیام کے حوالے سے اجلاس ہوا، تب بھی ماسک نہیں پہنا۔ وزیر اعظم عمران خان نے نوشہرہ اور پشاور کا دورہ کیا، اس دوران بھی ماسک کا استعمال نہیں کیا، سوات ایکسپریس وے کا افتتاح کیا اور اس تقریب میں بھی ماسک نہیں پہنا، عوام سے بھی ملتے جلتے رہے۔عمران خان نے حالیہ دنوں میں ہی لاہور کا بھی دورہ کیا مگر اس دوران بھی ماسک نہیں پہنا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں