کراچی (این این آئی)آپکو شک ہے تو وزیراعظم عمران خان کو گلے لگا لیں، کس نے مولانا فضل الرحمٰن کو پیشکش کر دی؟۔۔۔ گورنرہاؤس میں وزیراعظم عمران خان اور خاتون اول کی کورونا وائرس سے صحتیابی کے لئے قرآن خوانی کی گئی۔اس موقع پرگورنرسندھ عمران اسماعیل، اراکین قومی وصوبائی اسمبلی سمیت
گورنرہاس کے افسران اور اہلکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔بیگم گورنرسندھ اور خواتین اراکین اسمبلی بھی اس موقع پر موجود تھیں۔وزیراعظم عمران خان اور خاتون اول کی جلد صحتیابی کے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ مولانا بشیر فاروقی نے دعا کرائی اور نماز مغرب کی امامت بھی کی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ ویکسین سے متعلق لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔کورونا وائرس سے بچا ؤکے لئے عوام ویکسین ضرور لگوائیں اور کورونا وباکو سنجیدگی سے لیں۔ گورنرسندھ نے کہا کہ کورونا وائرس ایک خطرنات وبا ہے جس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ گورنرسندھ نے کہا کہ وزیراعظم کو کورونا ویکسین لگانے کی وجہ سے نہیں ہوا ہے۔ویکسین کے بارے میں اڑائی جانے والی خبریں غلط ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ۔مولانا فضل الرحمان ہارے ہوئے اور تھکے ہوئے انسان ہیں۔ وہ کوئی بھی الزام کسی پر بھی لگا سکتے ہیں۔گورنر سندھ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو عمران خان کے کورونا پر شک ہے تو وزیراعظم کو جا کر گلے لگا لیں۔مولانا فضل الرحمان کو پتہ ہی نہیں کہ کیا کرنا ہے۔غیر سیاسی اور ناسمجھ آدمی کا نام فضل الرحمان ہے۔اپوزیشن کو ایسی چیز کے پیچھے لگا دیا جسکا وجود ہی نہیں۔انہوں نے کہا کہ کھبی دھرنا کھبی استعفی۔پاکستان کو اکٹھا ہونے کی ضرورت ہے۔عمران خان روزانہ مضبوط سے مضبوط ترین ہو رہے ہیں۔اسکا علم مولانا فضل الرحمان اور ان کے حواریوں کو بھی ہے۔انہوں نیکہا کہ چند دنوں کی بات ہے عمران خان نئی اننگز کا جلد آغاز کریں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں