کورونا وائر س میں مبتلا ہونے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے پاکستانیوں کیلئے پہلا پیغام جاری کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان نے جلد صحتیابی کیلئے دعائیں کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے اور خاتون اول کی صحتیابی کیلئے دعائیں کروانے والوں کا مشکور ہوں، پاکستان اور بیرون ملک لوگوں نے نیک خواہشات کے پیغامات بھجوائے، سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے ٹویٹر

پر اپنے پیغام میں کہا کہ کورونا وباء میں مبتلا ہونے پر میں اپنے اور خاتون اول کی جلد صحتیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار اور دعائیں کرنے والوں کا مشکور ہوں، پاکستان اور بیرون ملک نیک خواہشات کے پیغامات بھیجنے اور دعا کرنے والے سب لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔واضح رہے وزیراعظم عمران خان کورونا کا شکار ہو گئے ہیں، وزیراعظم کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا جو مثبت آ گیا ہے جس ے بعد وزیراعظم نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے، وزیراعظم نے دو روز پہلے ہی کورونا ویکسین لگوائی تھی۔معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ وزیراعظم کی طبیعت بہتر ہے اور وہ ہشاش بشاش ہیں، عمران خان کو معمولی نوعیت کی علامات ہیں، فی الحال ان کو کسی علاج کی ضرورت نہیں، وہ جلد صحت یاب ہوجائیں گے۔وزیراعظم کو ابھی ویکسین کی پہلی ڈوز لگی تھی دوسری ڈوز کے بعد دوتین ہفتوں کے بعد اینٹی باڈیز بنتے ہیں۔ وزیراعظم کو وائرس پہلے ہوچکا تھا، ویکسین کی افادیت کے حوالے سے بلاوجہ قیاس آرائی کی جارہی ہے۔ دوسری چیز جنہوں نے وزیراعظم سے میٹنگ میں یا کسی بھی طرح سے ان کا رابطہ ہوا ہے وہ خود کو قرنطینہ کرلیں، میں بھی اپنے آپ کو قرنطینہ کررہا ہوں۔ہمارے پاس بیماری کی تیسری لہر لگا تار چل رہی ہے، ہر روز کیسز کی نئی تعداد دیکھ رہے ہیں، مثبت کیسز کی شرح ساڑھے 9فیصد جبکہ کچھ شہروں میں 10فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ میری گزارش ہے کہ گھر میں رہیں، ہجوم اور رش والی جگہوں پر نہ جائیں، ماسک اور ایس اوپیز کا خیال رکھیں۔اسی طرح جن لوگوں کو ویکسین لگائی جارہی ہے وہ اپنی ویکسین لگوائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں