ملک بھر میں لاک ڈائون۔۔ کورونا کیسز میں ہوشربا اضافہ ہوتے ہی بڑی خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی)گزشتہ چند ہفتوں میں پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں ایک مرتبہ پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس وجہ سے ملک کے مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے، حکومت اِس حوالے سے اور بھی متعدد اقدامات اُٹھا رہی ہے، لیکن اب ملک میں کورونا کی بگڑتی صورتحال پر قابو

پانے کے لیے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ مکمل لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فی الفور ملک بالخصوص پنجاب میں ہنگامئی حالت میں لاک ڈاؤن نافذ کرے۔پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن لاہوراوردیگر نمائندہ تنظیموں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔کانفرنس میں بتایا گیا کہ پاکستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.7 فیصد تک پہنچ گئی۔پریس کانفرنس سے خطاب میں پروفیسر اشرف نظامی کا کہنا تھاکہ ملک میں مکمل لاک ڈاؤن لگایاجائے اور عوام کوویکسین کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔انہوں نے کہا کہ حکومت فی الفورملک بالخصوص پنجاب میں ہنگامی حالت نافذ کرے۔ان کا کہنا تھاکہ حکومت نے تنظیموں اوراداروں کے دباؤپرلاک ڈاؤن پالیسی کو اپنایا جبکہ اس وقت ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10 فیصد سے تجاوز کرچکی ہے۔پروفیسراشرف نظامی نے الزام عائد کیا کہ حکومت ویکسین کی فراہمی میں مجرمانہ غفلت کی مرتکب ہوئی ہے۔یاد رہے کہ ملک میں کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظرتعلیمی ادارے، شادی ہالز، دفاتر وغیرہ کے لیے نئے ایس او پیز جاری کر دیے گئے ہیں۔وزیراعظم پاکستان عمران خان بھی کورونا کا شکار بن گئے ہیں، جس کے بعد ملک بھر میں ہنگامی اقدامات اٹھانے کے لیے حکومت پُر تول رہی ہے۔گزشتہ چند ہفتوں میں پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں ایک مرتبہ پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس وجہ سے ملک کے مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے، حکومت اِس حوالے سے اور بھی متعدد اقدامات اُٹھا رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close