یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بنانے کی تجویز پر ن لیگ نے بھی اپنا فیصلہ سنا دیا

لاہور(پی این آئی)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ فضل الرحمان نے یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بنانے کی تجویزدیدی۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے مولانا فضل الرحمان نے وفد کے ہمراہ مریم نواز سے جاتی امرا میں ملاقات کی، اس موقع پر حمزہ شہبازاور دیگر لیگی

رہنما بھی موجودتھے۔ذرائع کے مطابق فضل الرحمان نے یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بنانے کی تجویزدیدی،مولانا فضل الرحمان کا کہناتھا کہ یوسف رضا گیلانی سیاست کا قدآور نام ہے، نامزدگی موثر رہے گی ۔ذرائع کے مطابق مریم نواز نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ پی پی ہر بات منوانا چاہتی ہے ،ہمارے امیدوار اعظم نذیر تارڑاورسعدیہ عباسی ہیں ،مریم نواز کاکہناتھا کہ حکومت سے نجات میں صرف ہمارا نہیں پی پی کا بھی فائدہ ہے ،ہم نے سینیٹ الیکشن میں ووٹ دیئے اورطعنے بھی سنے۔ یوسف رضا گیلانی کی نااہلی، الیکشن کمیشن نے بڑا جھٹکا دیدیا اسلام آباد(پی این آئی)الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی نااہلی کی درخواست پر سینیٹر یوسف رضا گیلانی کو طلب کرلیا۔نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹس میں کہاآپ کیخلاف نااہلی کی درخواست سماعت کیلئے مقررہوچکی ہے،22 مارچ کوذاتی حیثیت میں یابذریعہ وکیل پیش ہوں،یوسف رضاگیلانی کےبیٹے علی حیدرگیلانی کوبھی نوٹس جاری کردیاگیاجبکہ درخواست گزارفرخ حبیب،کنول شوذب اورملیکہ بخاری کوبھی نوٹسز جاری کردیئے گئے۔چیف الیکشن کمشنرکی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن 22 مارچ کوسماعت کرےگا۔حکومت تیاری کر لے، یوسف رضا گیلانی چئیرمین سینیٹ بن جائیں گے، ماہر قانون دان نے بڑا اعلان کر دیا اسلام آباد (پی این آئی)نجی ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعزاز احسن نے کہا حکومت کو تیاری کر

لینی چاہیے، یوسف رضا گیلانی چیئرمین سینیٹ بن جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ مجھے قانونی مسائل پر کوئی شک نہیں، حکومت کو تیاری کر لینی چاہیے، اگر یوسف رضا گیلانی چیئرمین سینیٹ بن گئے تو حکومت کے لیے بڑی ہزیمت ہو گی۔انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر پی ڈی ایم پیپلز پارٹی کو اپنے اتحاد سے علیحدہ کر دیتی ہے تو اپنے پاوں پر کلہاڑی مارنے کے مترادف ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ ملتوی ہونے سے پی ڈی ایم کو دھچکا لگا ہے، یہ پی پی کو پی ڈی ایم سے نکالیں گے تو پچھتائیں گے۔اعتزاز احسن نے کہا کہ مریم نواز اب تک پی ڈی ایم کو ڈکٹیٹ کرتی تھیں، گوجرانوالہ میں جاکر انہوں نے اعلان جنگ کیا اور کسی کو اعتماد میں بھی نہیں لیا گیا۔پیپلزپارٹی رہنما نے کہا کہ پی ڈی ایم کوآصف زرداری کو سننا چاہیے، ہمیں کہتے ہیں استعفے دیں اور

جیل بھی جائیں، نواز ?شریف۔ اسحاق ڈار باہر بیٹھے ہیں، کم از کم اسحاق ڈار کو ہی بھیج دیں، وہ یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دینے تک نہیں آئے۔ن لیگی رہنما جاوید لطیف نے یہاں تک کہہ دیا کہ ہم پاکستان کھپے نہیں کہیں گے، مریم نواز بھی وزیراعظم عمران خان پر سخت تنقید کرتی ہیں۔اعتزاز احسن نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی منتخب ہوگئے اگر گیلانی چیئرمین سینیٹ بن جاتے تو حکومت کو ٹھوکر لگتی۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے کہا نواز شریف پپ پناہ گاہ میں بیٹھے ہیں، پی ڈی ایم میں یہ لوگ ہر بات اپنی کرتے ہیں، پی ڈی ایم میں بلاول کے موقف کو بھی سنا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close